کولار میں باجماعت نماز ادا کرنے کے الزام میں گیارہ افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th April 2020, 11:56 PM | ریاستی خبریں |

کولار30/اپریل (ایس او نیوز/پی وی) شہر کے ڈوڈا پیٹ میں لاک ڈاون کے چلتے مسجد میں نماز ادا کرنے کے الزام میں تحصیلدار کے ذریعے  گیارہ لوگوں کو تحویل میں لینے کی  واردات جمعرات کو پیش آئی ہے۔  ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  تحصیلدار شوبھیتا نے خود مسجد پہنچ کر  یہ کاروائی انجام دی ہے۔اور تمام گیارہ لوگوں کو پولس کے حوالے کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بعض لوگوں نے تحصیلدار کو اطلاع   دی تھی کہ  مسجد میں لوگ باجماعت نماز ادا کررہے ہیں، تحصیلدار نے فوراً پولس کی مدد لی اور متعلقہ مسجد میں پہنچ گئی اس تعلق سے تمام گیارہ لوگوں پر لاک ڈاون قانون کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تحصیلدار شوبھیتا نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ  لاک ڈاون کے چلتے ایک جگہ پر جمع ہوکر عبادات کرنے یا کوئی بھی مذہبی جلوس یا جلسے پر مکمل پابندی عائد ہے۔اسی طرح مذہبی جگہوں پر کچھ شرائط کے ساتھ تین سے چار لوگوں کو عبادت کرنے کی اجازت ہے، مگر یہاں ایک ساتھ  گیارہ لوگ  جمع ہوکر عبادت کررہے تھے، اس لئے تمام گیارہ لوگوں کے خلاف  کولار شہری پولس تھانہ میں  معاملہ درج کرایا گیا ہے اور انہیں پولس کی تحویل میں دیا گیا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...