شرالی کے الویکوڑی درگاپرمیشوری ہائی اسکول میں پرتیبھاکارنجی پروگرام کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th September 2019, 7:55 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:7؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) درگاپرمیشوری الویکوڑی ہال میں سنیچر کو شرالی زون ہائی اسکول سطح کے طلبا کے لئے درگاپرمیشوری الویکوڑی ،بی ای اؤ دفتر بھٹکل اور الویکوڑی ہائی اسکول  کے اشتراک سے منعقدہ پرتیبھا کارنجی ،ثقافتی پروگرام کاتعلقہ پنچایت ممبر مالتی دیواڑیگا کے ہاتھوں  افتتاح ہوا۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ طلبا موبائیل کی دنیا سے باہر نکل کر اپنی صلاحیتیوں اور قابلیتوں کی طرف توجہ دیں اور ترقی کی راہ پر گامز ن ہونےکی صلاح دی۔ہائی اسکول انتظامیہ بورڈ کے بانی صدر راماموگیر نے پروگرام کی صدارت کی۔ مندر انتظامیہ کے دھرم درشی تمپا موگیر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔ ہائی اسکول کے صدر مدرس کے بی مڈیوال نے استقبال کرتےہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ استاد وی ٹی گبی منے نے شکریہ اداکیا۔ پرکاش پٹگار نے نظامت کی۔ بھاسکر موگیر، سنیتا ہیرورکر، آر ایس گونڈا وغیرہ ڈائس پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔