پرتاپ گڑھ: آئی اے ایس افسر کے ساتھ فریب دہی، بی جے پی لیڈر سمیت دو ملزمان نامزد

Source: S.O. News Service | Published on 14th February 2020, 12:45 AM | ملکی خبریں |

پرتاپ گڑھ،13/فروری(ایس او نیوز/ایجنسی) اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ میں بی جے پی لیڈر روی پرتاپ سنگھ پر فرضی کاغذات کی بنیاد پر قرض لینے کا الزام عائد ہوا ہے۔ پولیس نے روی پرتاپ سنگھ اور نیشنل کوآپریٹیو بینک منیجر کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے آئی اے ایس افسر کی آراضی کے فرضی دستاویز تیار کر کے قرض لینے کے معاملے میں بدھ کی شام بی جے پی لیڈر و نیشنل اربن کوآپریٹیو بینک کے سابق جنرل منیجر سمیت دو ملزمان کے خلاف فریب دہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔

ایس ایچ او سریندر ناتھ نے بتایا کہ سول لائن واقع سٹی پیلس کے باشندے اکشے پرتاپ سنگھ کے بڑے بھائی ابھے پرتاپ سنگھ آئی اے ایس افسر ہیں۔ دونوں کے مشترکہ نام سے شہر میں کئی مقامات پر آراضی واقع ہے۔ ان کی آراضی کی نگرانی ان کے ماموں بی جے پی لیڈر روی پرتاپ سنگھ کرتے تھے۔

سول لائن میں روی سنگھ ٹائر کی دوکان چلاتے تھے، جس پر انہوں نے نیشنل اربن کوآپریٹیو بینک سے قرض لیا تھا جہاں دوکان کی گارنٹی کے نام پر 30 / نومبر 1998 کو مذکورہ بینک میں سی سی ایل کھاتہ کھلوایا تھا، اسی میں آراضی کی گارنٹی ہے۔ دوکان کے نام پر ایک کروڑ 62 لاکھ روپیہ بقایہ ہیں۔

آئی ایس افسر ابھے سنگھ کے مقام پر دوسرے کی تصویر لگا کر فرضی دستاویز تیار کر روی سنگھ نے قرض لیا تھا۔ یہ فریب دہی نیشنل کوآپریٹو بینک کے سابق جنرل منیجر کملا کانت تیواری کے تعاون سے کی گئی۔ اکشے پرتاپ سنگھ کی شکایت پر بی جے پی لیڈر روی پرتاپ سنگھ و بینک کے سابق جنرل منیجر کملا کانت تیواری کے خلاف فریب دہی کا کیس درج کر کے معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...