پرشانت بھوشن نے توہین عدالت معاملہ میں نظرثانی کی درخواست داخل کی

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2020, 12:42 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ کی توہین معاملہ میں اپنے خلاف لگائے گئے ایک روپیہ کے جرمانے سے متعلق فیصلہ پر نظرثانی کرنے کے لیے پیر کے روز عدالت عظمیٰ سےاستدعا کی۔

 بھوشن نے اپنی نظر ثانی درخواست میں سپریم کورٹ سے اس معاملہ میں فوری کھلی عدالت میں سماعت کیے جانے کی بھی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ازخود نوٹس میں لیے گئے اس معاملے کی سماعت اس وقت کے جج ارون مشرا کو نہیں کرنی چاہیے تھی۔جج مشر اب ریٹائر ہوگئے ہیں۔

 بھوشن نے سپریم کورٹ کی جانب سے از خود نوٹس کے تحت لیے گئے ایک توہین عدالت معاملہ میں اپنے خلاف لگایا گیا ایک روپیہ کا جرمانہ آج جمع کردیا۔انہوں نے واضح کیا وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کی ادائیگی کررہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عدلیہ کے خلاف ان کے ٹویٹ کا نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے توہین عدالت معاملہ میں انہیں قصوروار قراردیتے ہوئے ان پر ایک روپیہ جرمانہ عائد کیا تھا۔

 بھوشن نے حالانکہ یہ کہا تھا کہ ان کا عدلیہ کی توہین کرنے کا ارادہ کبھی نہیں رہا۔وہ ہمیشہ عدلیہ کا احترام کرتے رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ چیزیں منظم طریقے سے چلتی رہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...