سادھوی پرگیہ کا شہید ہیمنت کرکرے پر نازیبا تبصرہ، کہا ؛ میری ’بددعا‘ سے ہوا تھا کرکرے کا خاتمہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th April 2019, 7:11 PM | ملکی خبریں |

بھوپال 19/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) بی جےپی نے بھوپال پارلیمانی حلقہ سے جس  سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو  اپنا اُمیدوار بناکر میدان میں اُتارا ہے ، اُس نے  دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے  شہید ہونے والے  مہاراشٹرا اے ٹی ایس کے سربراہ ہیمنت کرکرے کے خلاف نازیبا تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ  اس کی بددُعا سے کرکرکے کی موت ہوئی تھی ۔ پرگیہ سنگھ کے اس طرح کے دعوے کے بعد ملک بھر میں اس کی فضیحت کی جارہی ہے۔

سادھوی پرگیہ  کا اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے،جس میں وہ مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی دستے (اے ٹی ایس) کے اس وقت کے چیف اور ممبئی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے  افسر ہیمنت کرکرے کے سلسلے میں اناپ شناپ  بول رہی ہے۔ ویڈیو تقریباً پونے دو منٹ کا ہے جس میں پرگیہ کسی تفتیشی کمیشن کا حوالہ دیتے ہوئے بتاتی ہے کہ اس کے رکن نے کرکرے کو بلاکر کہا تھا کہ اگر سادھوی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، تو اسے حراست میں رکھنا نامناسب ہے۔ اس پر کرکرے نے کہا کہ وہ ثبوت کہیں سے بھی لائیں گے، لیکن سادھوی کو نہیں چھوڑیں گے۔ پرگیہ نے کہا کہ یہ ان کی ملک سے غداری اور مذہب کے خلاف کام تھا۔

پرگیہ کا کہنا ہے  کہ اس کی بددُعا کے  ٹھیک سوا ماہ بعدہیمنت کرکرکے کو دہشت گردوں نے مار گرایا ،  اس ویڈیو میں سادھوی کی بات پر سامعین تالیاں بجاتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

پرگیہ سنگھ ٹھاکر  2008 میں مالیگاوں میں ہوئے بم دھماکہ کے معاملے میں  قریب آٹھ سالوں  تک جیل میں بند تھی، جب این آئی اے نے ان پر سے مکوکا ہٹایا تو 2017 میں اسے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے پر ضمانت دی گئی تھی۔  

بدھ کو بھوپال سے بی جےپی امیدوار ہونے کے اعلان کے بعد سے ہی وہ حراست میں خود سے ہوئی پوچھ تاچھ کے سلسلے میں کافی بیان دے رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں دیر شام سادھوی  نے بی جے پی کارکنان کے جلسے میں کہا کہ ہیمنت کرکرے نے پوچھ تاچھ کے دوران اسے کافی پریشان کیاتھا، اس لئے اس نے ان سے کہا تھا کہ ’تیرا سروناش ہوگا‘۔

غورطلب ہے کہ مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں سال 2008 میں بم دھماکے ہوئے تھے جس میں چھ  لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ بی جے پی کی طرف سے سادھوی  کو بھوپال سے امیدوار بنائے جانے کے بعد سیاسی کارکن تحسین پوناوالا نے جمعرات کو الیکشن کمیشن سے گذارش کی ہے کہ سادھوی  کو الیکشن لڑنے سے روکا جائے کیوں کہ اس پر دہشت گردانہ  کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔اُدھر ممبئی میں جمعیۃ العلما کی جانب سے بھی ممبئی سیشن کورٹ میں سادھوی کی ضمانت  مسترد کرنے کی عرضی داخل کی گئی ہے، عرضی میں کہا گیا ہے کہ سادھوی نے عدالت کو گمراہ کرکے بیماری کا بہانہ بناکر ضمانت   حاصل کی تھی، لہٰذا اُس کی ضمانت مسترد کی جانی چاہئے۔ جج نے این آئی اے کو اس تعلق سے حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...