’ہانگیو‘ آئسکریم کے ایم ڈی پردیپ پائی بنے بی جے پی انڈسٹریل سیل  کےریاستی کنوینر 

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2020, 1:31 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،17؍ستمبر (ایس او نیوز)مشہور ’ہانگیو‘ آئسکریم کے منیجنگ  ڈائریکٹر پردیپ پائی کو بی جے پی نے اپنے انڈسٹریل سیل کے لئے ریاستی کنوینر نامز د کیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل نے ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی کے جملہ 15مختلف سیلس کے لئے کنوینرس نامزد کرتے ہوئے ان کے ناموں کا اعلان کیاہے جس میں پردیپ پائی بھی شامل ہیں۔

بی جے پی انڈسٹریل سیل کے ذریعے ریاست میں چھوٹی بڑی صنعت کاری کے فروغ اور امکانات کا جائزہ لینے اور صنعت کاری کی ترقی کے لئے منصوبے بنانے اور تجاویز پیش کرنے کا کام کیا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔