’ہنگایو‘ آئسکریم کے منیجنگ ڈائرکٹر بھٹکل کے پردیپ پائی کوملی ’ویژن گروپ‘ کی رکنیت
بھٹکل،9؍جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل کے مشہور و معروف تاجر او ر ’ہنگایو‘ آئسکریم پرائیویٹ لمیٹیڈکے منیجنگ ڈائریکٹر پردیپ پائی کو دھارواڑ ڈسٹرکٹ میں فاسٹ موئنگ کنزیومر گُڈس (ایف ایم سی جی)مینوفیکچرنگ کلسٹر قائم کرنے کے لئے کرناٹکا ’ویژن گروپ‘کا رکن منتخب کیا گیا ہے جبکہ منگلورو کے رہنے والے اور جیوتی لیباریٹریز کے جوائنٹ ڈائریکٹر اُلّاس کامت کو اس گروپ کا چیر مین منتخب کیا گیا ہے۔
الاس کامت اور پردیپ پائی ورلڈ کونکنی سینٹر کے اہم ستون ہیں۔ان دونوں کو کرناٹکا’ویژن گروپ‘ کے لئے منتخب کیے جانے پر کونکنی طبقے کی جانب سے ستائش اور تہنیت کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ لاس کامت کی جیوتی لیباریٹری ایک مشہور کمپنی ہے جو بہت ساری عام استعمال کی اشیاء تیار کرنے میں عالمی سطح پر مشہور ہے۔ انہوں نے دھارواڑ ڈسٹرکٹ میں مجوزہ ایف ایم سی جی ہَب قائم کرنے کے لئے بہت سی اہم کمپنیوں کو اس طرف راغب کرنے میں بنیادی رول ادا کیا ہے۔جبکہ پردیپ پائی کونکنی سماج کے نوجوانوں کوزندگی کے مختلف شعبوں میں متحرک ہونے کے لئے ابھارنے کا کام مسلسل انجام دے رہے ہیں۔