ڈائری فارم اور گؤشالہ کے قیام کیلئے آلودگی کنٹرول بورڈ کی اجازت لینے کے فیصلہ کو واپس لینے پر چوہان کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 24th October 2020, 1:15 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاست میں ڈائری فارم اور گؤشالہ قائم کرنے کیلئے منظوری لینی ضروری ہے۔ آلودگی کنٹرول بورڈ نے یہ بات کہی ہے۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے وقف، حج اور مویشی پالن پر بھو چوہان نے کہا کہ اس پر عمل کرنے سے ریاست کے کسانوں کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کسان اور مویشی اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ملک کی جی ڈی پی میں کسانوں کی حصہ داری اہم ہے۔ مویشی کے پالنے کیلئے اگر کسانوں کو آلودگی کنٹرول بورڈ کی جانب سے اجازت لینی پڑی تو ان کیلئے یہ مختلف مسائل پیدا کرسکتی ہے۔

ریاست کے کسانوں کو آلودگی کنٹرول بورڈکی اس نئی پالیسی سے مستثنیٰ قرار دینے کا انہوں نے مشورہ دیا ہے۔ بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ گؤشالہ اور ڈائری فارم شہروں اور دیہاتوں سے 200میٹر دور فاصلہ پر قائم کرنا چاہئے اور اس کی تفصیل بورڈ کے علم میں لانا محکمہ مویشی پالن کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بورڈ کے اس فیصلہ کو واپس لینے انہوں نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی ہے۔ وزیر نے بتایا کہ کسی بھی صورت میں کسانوں کو مشکل نہیں ہونی چاہئے۔ اس کی ہم ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے محکمہ نے کسانوں کی فلاح وبہبودی کیلئے کئی فلاحی اسکیموں کو متعارف کیا ہے۔ اس سے فائدہ اٹھانے کسان آگے نہیں آتے۔ بورڈ نے یہ فیصلہ کس بنیاد پر کیا مجھے معلوم نہیں۔ اس معاملہ پر فوری وزیر جنگلات اور قانون کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے مناسب کارروائی کرنے وزیر اعلیٰ سے انہوں نے درخواست کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...