کرناٹک کے عوام کو بجلی کا زبردست جھٹکا ، نرخوں میں یکم اپریل سے بھاری اضافہ کا اعلان 

Source: S.O. News Service | Published on 5th April 2022, 11:34 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 5؍اپریل  (ایس او نیوز) مہنگائی کی مار سے پریشان عام آدمی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں روزانہ اضافہ اور ہوٹل میں کھانوں کی قیمت میں دس فیصد اور اس سے زیادہ کے اضافہ کے درمیان ریاستی حکومت نے بھی موقع پا کر ایک اور وار کر ہی دیا ہے۔ یہ ہے  بجلی کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافہ کا وار ۔ یکم اپریل 2022 سے ریاستی حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ 

کرناٹکا  الیکٹری سٹی ریگولیٹری کمیشن (کے ای آر سی ) کی طرف سے نرخوں میں اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ طے کیا گیا ہے کہ فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 5 پیسے سے لے کر 35 پیسے کا اضافہ کیا جائے گا۔ بجلی کے نرخوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اتناہی نہیں بلکہ بجلی کے نرخوں میں فکسڈ رقم کو 10 روپئے سے بڑھا کر 30 روپئے کردیا گیا ہے۔ 

کے ای آڑ سی کے چیرمین منجوناتھ نے بتایا کہ بجلی کمپنیوں ہیسکام ، بیسکام ، میسکام اور چیسکا م کی طرف سے ریاستی حکومت سے درخواست کی گئی تھی کہ فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 1.39 روپئے کا اضافہ کیا جائے لیکن ریاستی حکومت نے اس کو نہیں مانا اور صرف 35 پیسے فی یونٹ کے اضافہ کی منظوری دی ہے۔ 

مسٹر منجوناتھ نے کہا ہے کہ بجلی کمپنیوں کو بجلی کی ترسیل میں گزشتہ چار سال سے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو سال سے کورونا وائرس کے سبب نرخوں میں اضافہ کی تجویز کو منظوری نہیں دی گئی جس کی وجہ سے خسارے میں اور زیادہ اضافہ ہوگیا ۔ فی یونٹ بجلی کی بنیادی شرح میں 5 پیسے کے اضافہ کے ساتھ فی ایچ پی ؍ کلو واٹ بجلی پر 10 روپئے تا 30 روپئے کا فکسڈ چارج  میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس حساب سے فی  یونٹ بجلی پر اضافہ 35 پیسے کا ہوگا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...