ریاست میں بجلی کی پیدوار میں اضافہ زیر زمین کیبل بچھانے کا کام جاری، 2023 تک بنگلورو میں بجلی کی قلت اور لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی: منیجنگ ڈائرکٹر سی شکھا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd August 2019, 10:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍اگست (ایس او نیوز) بنگلور الیکٹری سٹی سپلائی کمپنی (بیسکام) کی منیجنگ ڈائرکٹر سی شکھا نے کہاکہ شہر بنگلور میں 2023 تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی- انہوں نے کہا کہ حلایہ دنوں ریاست میں ہوئی زبردست بارش کی وجہ سے بجلی کی پیدوار میں اضافہ ہوا ہے اور کمپنی کے پاس اگلے تین سال تک کے لئے بجلی کا اسٹاک جمع ہے- فیڈریشن آف کرناٹکا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف کے سی سی آئی) کے اراکین کے ساتھ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ شہر کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کمپنی کو دیگر کمپنیوں سے بجلی خریدنا پڑتا تھا لیکن حالیہ برسوں میں ریاست کے کئی مقامات پر اچھی بارش کی وجہ سے بجلی کی پیدوار میں اضافہ ہوا ہے- آج کمپنی کے پاس بجلی کا وافر اسٹاک موجود ہے- دیگر کمپنیوں کو بجلی فروخت کرنے کے بارے میں غور کیاجارہا ہے- اس موقع پر چیمبر کے اراکین نے شکایت کی کہ شہر میں بجلی کی کٹوتی سے کارخانوں کی پیداوار اور دکانوں کے کاروبار پر اثر پڑتا ہے- بیسکام ڈائرکٹر نے تیقن دیا کہ اب شہر میں بجلی کی مسلسل سپلائی جاری رہے گی- تکنیکی وجوہات کے علاوہ کسی دیگر وجہ سے بجلی کی سپلائی بند نہیں ہوگی- انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں چیمبر کے اراکین سے تال میل بنائے رکھنے کے لئے وہ بیسکام کے انجیئروں کو ہدایت دیں گی- انہوں نے کہا کہ ریاست میں حالیہ دنوں میں جہاں اچھی بارش کی وجہ سے بجلی کی پیدوار میں اضافہ ہوا ہے- درخت گرنے کی وجہ سے لائن کٹنے، بجلی کے کھمبے گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں - انہوں نے بتایا کہ اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے شہر میں بجلی کے تار زیر زمین بچھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے- اس سلسلے میں شہر میں بجلی کے کیبل زیر زمین بچھانے کا کام جاری ہے اور 18000 کلو میٹر طویل کیبل زیر زمین بچھائی جارہی ہے- یہ کام آئندہ 3سال میں مکمل کرلیا جائے گا-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...