اب تمام علاقائی زبانوں میں ہون گے ڈاک محکمہ کے امتحانات، راجیہ سبھا میں ہنگامہ کے بعد حکومت نے منسوخ کیا پیپر 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2019, 11:53 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی17جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ڈاک محکمہ کی گزشتہ ہفتے ہوئے ایک امتحان کا ذریعہ صرف ہندی اور انگریزی رکھنے کی مخالفت میں منگل کو راجیہ سبھا میں کئی جماعتوں کے ارکان کے ہنگامے کی وجہ سے کاروائی کئی بار روکنا پڑی۔ اگرچہ بعد میں حکومت کی طرف سے اس امتحان کو منسوخ کرنے اور مختلف ہندوستانی زبانوں میں نئے سرے سے امتحان کرنے کے اعلان کے بعد ایوان میں عام طریقے سے کام کاج ہونے لگا۔ اس معاملے پر چار بار ملتوی کے بعد دوبارہ شروع ہوئی میٹنگ میں وزیر مواصلات روی شنکر پرساد نے ایوان میں اعلان کیا کہ 14 جولائی کو ہوئے امتحان کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور نئے سرے سے ہونے والے امتحان تامل سمیت تمام علاقائی زبانوں میں ہوں گے۔مختلف جماعتوں کے ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی وقفے کے پہلے مکمل طور پر روکنا پڑی تھی۔ وقفے کے بعد بھی ہنگامے کی وجہ سے ایک بار ایوان کے اجلاس آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی کی گئی۔ اس کے بعد روی شنکر پرساد نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر غور کیا اور 14 جولائی کو محکمہ ڈاک کے لئے ہوئے امتحان کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگے نئے سرے سے ہونے والی امتحان تمام علاقائی زبانوں میں ہو ں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی