ہندوستانی خاتون سیاح کی پرتگال میں موت پر ہنگامہ، پرتگالی وزیر صحت کا استعفیٰ

Source: S.O. News Service | Published on 1st September 2022, 11:36 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

لسبن ، یکم ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایک ہندوستانی خاتون سیاح کی پرتگال میں موت کی خبر نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ہنگامہ اس لیے زیادہ ہو رہا ہے کیونکہ ہندوستانی خاتون سیاح حاملہ تھی اور اسپتال کے میٹرنٹی وارڈ میں جگہ نہ ملنے کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد اور پرتگالی وزیر صحت ڈاکٹر مارتا ٹیمیڈو نے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال کی راجدھانی لسبن میں ہندوستانی خاتون سیاح کو میٹرنٹی وارڈ میں داخل کرنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں جگہ نہیں تھی تو دوسرے اسپتال لے جایا جا رہا تھا، لیکن راستے میں ہی دل کا دورہ پڑا اور اس کی موت ہو گئی۔

اس تعلق سے منگل کے روز پرتگال حکومت کی طرف سے ایک آفیشیل بیان جاری کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مارتا کو احساس ہو گیا تھا کہ ان کے پاس اب عہدہ پر بنے رہنے کے لیے کوئی وجہ نہیں ہے۔ پرتگال کے وزیر اعظم اینٹونیو کوسٹا کا کہنا ہے کہ حاملہ خاتون کی موت آخری ایسا واقعہ تھا جو انھیں استعفیٰ کے فیصلے تک لے گیا۔ حالانکہ پرتگال حکومت میں 2018 سے محکمہ صحت کا ذمہ دیکھ رہیں ڈاکٹر مارتا کی کورونا کے دوران بہترین کام کے لیے تعریف ہوتی رہی ہے۔ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ پرتگال میں خراب طبی خدمات کے لیے حکومت کو اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پرتگال کی مقامی میڈیا کے مطابق راجدھانی لسبن میں واقع پرتگال کے سب سے بڑے اسپتال سانتا ماریا میں ہندوستانی حاملہ خاتون سیاح کو ایڈمٹ نہیں کیا گیا جو حیرت انگیز ہے۔ بعد ازاں مجبوری میں خاتون کو دوسرے اسپتال لے جانا پڑا، وہاں پہنچنے سے پہلے ہی اسے دل کا دورہ پڑا اور موت واقع ہو گئی۔ حالانکہ اس درمیان ڈاکٹروں نے ایمرجنسی آپریشن سیکشن سے اس کے حمل میں پرورش پا رہے بچے کو بچا لیا۔ فی الحال بچہ پوری طرح محفوظ ہے، جسے نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اس درمیان خاتون کی موت سے متعلق جانچ بھی شروع کر دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...