فیفا ورلڈ کپ 2022: پرتگال ، مراکش کوارٹر فائنل میں

Source: S.O. News Service | Published on 7th December 2022, 11:26 AM | اسپورٹس |

قطر، 7؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) معروف کھلاڑی رونالڈو کی جگہ کھیلنے والے نوجوان گونکالو راموس نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کر کے پرتگال کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔ 21 سالہ اسٹرائیکر نے لوسیل اسٹیڈیم میں راؤنڈ آف 16 کے مقابلے میں پرتگال کو سوئٹزرلینڈ کو 6-1 سے شکست دینے میں مدد کی۔ پرتگال کے کوچ فرنینڈو سانتوس نے اپنے بہترین  گول اسکورر کرسٹیانو رونالڈو کی جگہ راموس کو شروع سے میدان میں اتار کر ایک بہادر فیصلہ لیا اور اس کا ان کے لیے اچھا نتیجہ نکلا۔ پرتگال کا مقابلہ مراکش سے ہوگا جو پہلی بار اسپین کو ہرا کر کواٹر فائنل میں پہنچی ہے۔

فیفا عالمی کپ 2022 کے پہلے  سپر 16 کے  مقابلہ میں افریقی ٹیم  مراکش نے سال 2010 کی عالمی چیمپین اسپین کی ٹیم کو پینالٹی شوت آؤٹ میں ہرا دیا اور کواٹر  فائنل میں پہنچنے والی  پہلی ٹیم بن گئی ۔ کواٹر فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم پرتگال کی ہے جس نے سوٹزر لینڈ کو ایک گول کے مقابلہ چھہ گولوں سے شکست دی ۔

مراکش اور اسپین کے بیچ مقابلہ سنسنی خیز  رہا اور اضافی وقت کے با وجود دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں ۔ اسپین نے پورے میچ میں کھیل پر اپنی پکڑ بنائے رکھی لیکن مراکش کے دفاعی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کر کے ان کو گول کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ میچ کے دوران کاونٔٹر پر مراکش کی ٹیم نے کئی حملہ کئے لیکن یا تو وہ باہر چلے گئے یا اسپین کے گول کیپر نے بچا لئے۔

پینالٹی شوٹ آؤٹ میں جہاں اسپین کے کھلاڑیوں نے خراب شاٹس لیں وہیں مراکش کے گول کیپر نے شاندار دفاع کیا اور تین پینالٹی روک لیں ۔ مراکش   کی ٹیم عالمی کپ کی تاریخ میں دوسری مرتبہ سپر 16 میں داخل ہوئی جبکہ پہلی مرتبہ کواٹر فائنل  فائنل میں پہنچی ۔ مراکش کے زیادہ تر کھلاڑی یوروپ میں کھیلتے ہیں اور فتح کی آخری پینالٹی لینے والے مراکش کے حکیم کی پیدائش میڈرڈ یعنی اسپین میں ہی ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...