میڈیا کے ذریعہ بدنام کرنے کی مہم کے خلاف پاپولر فرنٹ اپنائے گی قانونی کاروائی کا راستہ

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2020, 12:36 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 16/جنوری (ایس او نیوز/پر یس ریلیز) "بی جے پی حکومت میڈیا کے ایک طبقے کی مدد سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف سراسرجھوٹی باتیں پھیلاکر سی اے اے- این آر سی - این پی آر کی مخالفت میں ملک گیر پیمانے پر ہو رہے مظاہروں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ تنظیم کو بدنام کرنے کی مہم کے اس نئے سلسلے کے ذریعہ، زرخرید میڈیا اس ناکام حکومت کے ایجنڈے کو فروغ دینے کا کام کر رہی ہے۔ رپبلک ٹی وی سمیت پرنٹ، الیکٹرانک اور ٹی وی میڈیا کا ایک طبقہ پاپولر فرنٹ پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ ان کے خلاف ہم قانونی چارہ جوئی کا راستہ اپنائیں گے، جیسا کہ ہم نے پہلے بھی کیا تھا۔“ ان خیالات کا اظہار پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے جنرل سکریٹری ایم محمد علی جناح نے کیا۔

”رپبلک ٹی وی کی حالیہ توہین آمیز خبر وں کے سلسلے میں تنظیم پہلے ہی اس کو قانونی نوٹس بھیج چکی ہے۔ اس سے پہلے سال 2018 میں، پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی شکایت پر نشریاتی اتھارٹی (این بی ایس اے) نے رپبلک ٹی وی کو انتباہ جاری کیا تھا۔ لیکن چینل نے اب یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ خود کو ٹھیک کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔“

سال 2012 میں، پاپولر فرنٹ نے ڈیکن کرونیکل، ہندوستان ٹائمس اور دَینک جاگرن سمیت کچھ پرنٹ میڈیا کے خلاف پریس کونسل آف انڈیا میں 10 شکاتیں درج کرائی تھیں، جس کے بعد انہیں درج ذیل ہدایات دیتے ہوئے انتباہ دیا گیا تھا: ”کوئی بھی خبر شائع کرتے وقت کسی تنظیم کا نام لینے اور اس پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں شامل ہونے کا الزام لگانے میں بہت زیادہ احتیاط برتنی چاہئے۔ ایسی کوئی بھی خبرشائع کرنے سے پہلے مکمل تفتیش لازمی ہے، لیکن اس معاملے میں ایسا نہیں کیا گیا۔ اخبار کو چاہئے کہ وہ آگے اس کا پورا خیال رکھے اور اس قسم کے سنگین الزمات لگانے سے پہلے پوری جانچ کر لے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہدایات فرقہ وارانہ ہم آہنگی بنائے رکھنے اور اس ملک کے سیکولر تانے بانے کو باقی رکھنے کے لئے ضروری ہے۔“

محمد علی جناح نے کہا: ”اس کے علاوہ، صحافت کے اصول و ضوابط بھی واضح طور پر ہمیں بتاتے ہیں کہ مفاد عامہ کے معاملات سے جڑی خبروں، خیالات، تبصروں اور معلومات کو منصفانہ، مناسب، غیرجانبدارانہ، سادہ اور شائستہ انداز میں پیش کرکے عوام کی خدمت کرنا ہی صحافت کا بنیادی مقصدہے۔۔۔ میڈیا کو نامناسب، بے بنیاد، بے تکے، گمراہ کن یا ردّوبدل کئے گئے مواد سے اجتناب کرنا چاہئے۔ اصل مدّے یا معاملے کے تمام پہلؤں کا احاطہ کرنا ضروری ہے۔ افواہوں اور قیاس آرائیوں کو حقائق کے طور پر پیش نہیں کیا جانا چاہئے۔ مفاد عامہ میں جب بھی کوئی خبر یا مضمون ملے، جس میں کسی شہری کے خلاف تہمت یا تبصرہ موجود ہو، تو ایڈیٹر کو چاہئے کہ وہ پوری احتیاط کے ساتھ اسے پرکھے اور دیگر باوثوق ذرائع سے اس کی تحقیق کرنے کے ساتھ ساتھ اس شخص یا تنظیم سے بھی رابطہ کرکے اس بارے میں اس کی رائے، تبصرہ یا ردّعمل بھی معلوم کرے اور حسب ضرورت اس میں تصحیح کرکے اسے بھی خبر کے ساتھ شائع کرے۔“

محمد علی جناح نے اس جانب اشارہ کیا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے متعلق کچھ حالیہ خبروں کو شائع کرتے وقت، مذکورہ بالا اصول و ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا ہے، بلکہ اس کے بجائے ان کی صریح خلاف ورزی کی گئی ہے۔ لہٰذا اب واحد راستہ یہی ہے کہ انہیں بے نقاب کیا جائے اور انصاف کے کٹگھرے میں انہیں کھڑا کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔