تریپورہ میں مسلمانوں پر ہندوتوا حملے کی پاپولر فرنٹ نےکی مذمت

Source: S.O. News Service | Published on 24th October 2021, 11:22 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے شمال مشرقی ریجن کے صدر محمد عارف خان نے اپنے ایک بیان میں تریپورہ کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کی املاک اور مساجد پر ہندوتوا حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ آر ایس ایس، وی ایچ پی اور بجرنگ دل شمال مشرقی ہند کی مسلم اقلیتوں کو بنگلہ دیشی درانداز بتا کر ان پر ظلم و زیادتی کرنے کے لئے مسائل کھڑے کرتے رہتے ہیں۔ اب بنگلہ دیش میں اقلیت مخالف تشدد کے خلاف مظاہرے کے نام پر وہ ایسا کر رہے ہیں۔یہ بالکل بھی درست نہیں ہے کہ ایک طرف پڑوسی ملک میں اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کی جائے اور وہیں دوسری طرف خود اپنے ملک کی اقلیتوں پر تشدد کے واقعات پر خاموش رہا جائے۔ تریپورہ کی سول سوسائٹی کو آگے بڑھ کر تریپورہ کے مسلمانوں پر حملے کی مذمت کرنی چاہیے۔ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہندوتوا حملوں کے خلاف فوری کارروائی کرے اور ریاست میں امن و امان کو یقینی بنائے۔ ہم اس واقع کی منصفانہ تفتیش کامطالبہ کرتے ہیں تاکہ تشدد کے اصل ماسٹر مائنڈ اور اشعال انگیزی کرنے والوں پر انصاف کے مطابق کارروائی ہو سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...