کورونا سے نہیں راشن کی قطار میں کھڑے کھڑے مر گئی غریب شمیمہ، اب مدد کرے گا انتظامیہ!

Source: S.O. News Service | Published on 19th April 2020, 11:17 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بدایوں،19؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)   اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں راشن کی دکان پر چاول لینے لئے گئی خاتون کی موت واقع ہو گئی۔ شمیمہ بانو نامی خاتون راشن کی قطار میں دھوپ میں گھنٹوں رہی اور اس کے بعد غش کھا کر گر گئی۔ اہل خانہ اسپتال میں لے گئے لیکن شمیمہ نے پہلے ہی دم توڑ دیا۔ شمیمہ کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ راشن کے لئے انہیں دو دنوں سے لگاتار چکر لگوائے جا رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق سلارپور بلاک واقع پرہلاد پور گاؤں کی رہائشی میکو علی کی بیوی شمیمہ بانو (35) جمعہ کی دوپہر اپنے گاؤں سے چل کر ایک کلومیٹر دور کنورگاؤں میں واقع کوٹیدار کی دوکان پر چاول لینے کے لئے گئی تھیں۔ معاشی طور سے کمزور خاتون راشن لینے کے لئے تین گھنٹے لائن میں کھڑی رہی۔ اس درمیان وہ غش کھا کر زمین پر گر گئی۔ اطلاع ملنے پر اہل خانہ انہیں لینے کے لئے کنورگاؤں پہنچے۔ یہاں کے ڈاکٹر نے خاتون کو بدایوں کے لئے ریفر کر دیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

اس واقعہ کے بعد کارڈ ہولڈروں اور اہل خانہ نے موقع پر کافی ہنگامہ کیا۔ راشن کی تقسیم کے وقت نگراں بھی وہاں موجود نہیں تھے۔ اطلاع ملنے کے بعد ڈی ایس او اور فوڈ انسپکٹر موقع پر پہنچے۔ بتایا گیا کہ خاتون پی ایچ ایچ (انتہائی ضرورتمند کنبہ) کارڈ ہولڈر تھی اور سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے راشن ملنے میں تاخیر ہوئی!

اہل خانہ کا الزام ہے کہ شمیمہ بانو دو دن سے چاول لینے کے لئے جا رہی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...