ایرانی عہدیداروں کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کا سلسلہ جاری رہے گا:پومپیو

Source: S.O. News Service | Published on 27th November 2019, 10:10 PM | عالمی خبریں |

 واشنگٹن  /27نومبر(آئی این ایس انڈیا) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ امریکہ مبینہ طور پر نام نہاد ”انسانی حقوق“ کی ”مفروضہ“پامالیوں میں ملوث ایرانی عہدیداروں کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کا سلسلہ جاری رکھے گا۔پومپیو نے ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ امریکا کو ایرانی عہدیداروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کے تقریباً20 شکایات موصول ہوئی ہیں۔پومپیو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اب تک ہمیں ایرانی شہریوں کی طرف سے خطوط، ویڈیوز، تصاویر اور اختیارات کے غلط استعمال کے بارے میں اطلاعات موصول ہوچکی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ شکایات ہم تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس طرح ہم ایران میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے مرتکب عہدیداروں کے خلاف پابندیاں عاید کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پیر کے روز کہا ہے کہ اس نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد 15 نومبر کو شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں کم از کم 143 مظاہرین کی ہلاکتیں کی تصدیق کی ہیمگر ایرانی اپوزیشن ایران میں مظاہروں کے دوران طاقت کے استعمال سے ہلاکتوں کی تعداد 400 سے زاید بتاتی ہے۔سنہ 2009 کی سبز انقلاب تحریک کے بعد حالیہ ایام میں ہونے والے مظاہرے بدامنی کے حوالے سے خوفناک بتائے جا رہے ہیں۔پاسداران انقلاب نے مظاہروں پر قابو پانے کے لیے پوری طاقت کا استعمال کیا۔ زیرحراست افراد سے اعتراف جرم کرانے کے لیے ان پر وحشیانہ تشدد کیا گیا اور مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں بڑی پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ایرانی حکام کے مطابق مظاہروں میں 7 ہزار افراد کو قید کیا گیا ہے۔ ایران کی حزب اختلاف کے مطابق پولیس نے 10 ہزارا افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے ترکی کی طرف سے روسی ساختہ میزائل دفاعی نظام ایس -400 کے تجربے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انقرہ روسی دفاعی نظام کو استعمال نہیں کرے گا۔نامہ نگاروں کی طرف سے پوچھے جانے پر کہ ترکی نے روس کے ایس -400 سسٹم کو جانچنے کے لیے امریکی ایف 16 طیاروں کا استعمال کیا ہے پر پومپیو نے کہا کہ یہ تشویشناک ہے لیکن ہم ترک حکومت پر واضح کرچکے ہیں کہ اسے 'ایس 400' فضائی دفاعی نظام کو آپریشنل حالت میں لانے سے گریز کرنا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...