سعودی ولی عہد کا امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے کئی امور پر گفتگو

Source: S.O. News Service | Published on 23rd November 2020, 5:58 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، 23/نومبر (آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے ولی عہد اور مْملکت کے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے کل اتوار کو نیوم شہر میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملا قات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے مشرق وسطی کے خطے میں ہونے والی پیشرفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی ولی عہد اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے موقعے پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ اور ولی عہد کے سیکرٹری بندر بن عبید الرشید نے بھی شرکت کی جب کہ امریکا کی طرف سے سعودی عرب میں تعینات امریکی سفیر جون ابھی زید بھی موجود تھے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے گذشتہ ہفتے غیر ملکی دوروں کاآغاز کیا تھا۔ان کے دورے میں فرانس، ترکی، اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت سات ممالک شامل ہیں۔

ہفتے کے روزانہوں نے امارات کے دورے کے دوران ابو ظبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید النہیان سے سے ملاقات کی تھی۔دونوں رہ نماؤں نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے معاملے پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ دو طرفہ تعاون کے فروغ اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...