راجستھان ضمنی انتخابات: تین اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹنگ پر امن طریقے سے شروع

Source: S.O. News Service | Published on 17th April 2021, 2:09 PM | ملکی خبریں |

جے پور، 17؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجستھان کے راجسمند ، بھیلوارہ ضلع میں سہاڑا اور چورو ضلع میں سوجن گڑھ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز سکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ آج صبح سات بجے ہوا۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح سات بجے تینوں اسمبلی نشستوں پر پر امن طریقے سے ووٹنگ شروع ہوگئی۔ جیسے ہی ووٹنگ شروع ہوئی وہاں ووٹرز آنا شروع ہوگئے۔ ووٹنگ شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔

محکمہ الیکشن الیکشن نے صاف و شفاف انتخابات کے ساتھ ساتھ ’محفوظ‘ انتخابات کے لئے تمام ضروری اقدامات اور انتظامات کئے ہیں۔ عالمی مہاوبا کورونا کے پیش نظر ، تمام 1145 پولنگ اسٹیشنوں کو صاف ستھرا کرنے اور کورونا کی گائڈ لائن کی مکمل تعمیل کرانے کے ساتھ پر امن رائے دہندگی کے لئے انتظامات کیے گئے ہیں۔

سبھی پولنگ اسٹیشنوں کو ہائپوکلورائٹ سے سنیٹائز کردیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے قبل تھرملا سکینر کے ذریعہ ووٹرز کے درجہ حرارت کی پیمائش کی جا رہی تھی۔ کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر بغیر ماسک داخلہ نہیں دیا جارہا ہے۔ پولنگ سے قبل ووٹروں کو دستانے بھی مہیا کرائے جارہے ہیں۔ تمام پولنگ مراکز پر گولے بنائے گئے ہیں جہاں جہاں ووٹر معاشرتی فاصلے کے ساتھ اپنی باری کا انتظار کرنے کے لئے کھڑے ہیں۔

ان تینوں نشستوں پر 27 امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ جس میں 8 امیدوار سہاڑا سے ، 9 سوجان گر سے اور 10 راسمند سےانتخاب لڑ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...