پارلیمانی انتخابات : پانچویں مرحلے کے تحت 7 ریاستوں کی 51 سیٹوں پرووٹنگ جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th May 2019, 11:14 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 6؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) پارلیمانی انتخابات کے پانچویں مرحلہ میں سات ریاستوں کی 51سیٹوں آج صبح 7 بجے سے پولنگ جاری ہے۔ اس مرحلہ میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی، پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی، مرکز ی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ اور اسمرتی ایرانی سمیت کئی قدآور لیڈر میدان میں ہیں۔

اس مرحلہ میں آٹھ کروڑ 75لاکھ 88ہزار 722رائے دہندگان 674امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ان میں چار کروڑ 63لاکھ تین ہزار 342مرد، چار کروڑ 12لاکھ 83ہزار 166خواتین اور 2,214ٹرانسجینڈرس رائے دہندگان ہیں۔ ان کے لئے 96ہزار88پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ چلچلاتی گرمی کے باوجود انتخابی تشہیر میں امیدواروں اور ان کے حامیوں کا جوش قائم رہا۔

وزیراعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ، کانگریس کے صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت مختلف پارٹیوں کے لیڈروں نے انتخابی ریلیاں کی۔

ایک نظر اس پر بھی

 گجرات:  ٹھاکر کمیونٹی کادقیانوسی قانون،لڑکیوں کے موبائل کے استعما ل پر مکمل پابندی، بھاگ کر شادی کرنے پر اہل خانہ کو بھرنا ہوگا جرمانہ 

گجرات کے بناس کا ٹھا میں ٹھا کر کمیونٹی کی طرف سے 12 دیہات میں عجیب و غریب اور دقیانوسی قوانین بنائے گئے ہیں۔ اس میں ایک اصول ایسا ہے کہ لڑکیاں اپنے پاس موبائل نہیں رکھ پائیں گی۔

 اب تمام علاقائی زبانوں میں ہون گے ڈاک محکمہ کے امتحانات، راجیہ سبھا میں ہنگامہ کے بعد حکومت نے منسوخ کیا پیپر 

ڈاک محکمہ کی گزشتہ ہفتے ہوئے ایک امتحان کا ذریعہ صرف ہندی اور انگریزی رکھنے کی مخالفت میں منگل کو راجیہ سبھا میں کئی جماعتوں کے ارکان کے ہنگامے کی وجہ سے کاروائی کئی بار روکنا پڑی۔

پاکستانی جیل میں قید سابق ہندوستانی افسر کلبھوشن پر بین الاقوامی عدالت کا فیصلہ آج

پاکستان کی جیل میں بند ہندوستانی بحریہ کے سابق فوجی افسر کلبھوشن جادھو کے معاملے میں بدھ کو ہیگ واقع بین الاقوامی عدالت (آئی سی جے) اپنا فیصلہ سنائے گی۔ ’دی ہیگ‘ کے پیس پیلس میں 17 جولائی کو ہندوستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کھلی سماعت ہوگی جس کے بعد چیف جسٹس عبدالقوی ...

کنّور ایئر پورٹ پر 7لاکھ روپے مالیت کی چرس کے ساتھ مسافر گرفتار

کنّور ایئر پورٹ پر سنٹرل انڈسٹریل سیکیوریٹی فورس(سی آئی ایس ایف) کے افسران نے نشے کے لئے استعمال ہونے چرس کے ساتھ دوحہ قطر کے سفر پر روانہ ہونے کی کوشش کرنے والے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے قبضے 7لاکھ روپے مالیت کی چرس بر آمد کرلی ہے۔