الیکشن کمیشن منطوری دے تو ٹرانسپورٹ ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے گا: لکشمن ساودی 

Source: S.O. News Service | Published on 6th April 2021, 11:29 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 6؍ اپریل (ایس او نیوز) ریاست کے تمام 4 ؍ سرکاری ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین نے 7؍ اپریل سے ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ لکشمن ساود ی نے  یہاں ایک اخباری کانفرنس میں کہا کہ ٹرانسپورٹ ملازمین نے حکومت کے سامنے  جو 9 مطالبات رکھے  تھے۔ ان میں سے 8 مطالبات پورے کئے گئے ہیں ۔ 

ودھان سودھا میں منعقدہ ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ملازمین نے 9مطالبات پیش کئے  تھے۔ان میں سے 8 مطا لبے  پورے کئے جا چکے ہیں۔ اس وقت ضابطہ اخلاق نافذ ہے، اس لئے 6 ویں پے کمیشن کے مطابق ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ ممکن نہ ہوسکا  ، اس لئے ٹرانسپورٹ ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کی منظوری طلب کرتے ہوئے حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ ہم ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن انتخابی ضابطہ اخلاق کی وجہ سے اضافہ کرنے سے قاصر ہیں۔ ہر سال ہم نے 2 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عام طور پر ملازمین کا پروبیشنری پیریڈ دو سال ہوتا ہے، اس کو کم کر کے ایک سال کر دیا گیا ہے۔ کورونا سے پہلے بسوں میں مسافروں کی آمدورفت ایک کروڑ ہوا کرتی تھی۔ اب یہ تعداد صرف 65 لاکھ ہے۔ اس لئے اب محکمہ کو جو آمدنی ہورہی تھی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تنخواہ  کے لئے سالانہ1962  کروڑ روپے کی قلت ہے۔ اس کے باوجود وزیراعلیٰ  نے اتنی رقم حکومت کی طرف سے دی ہے۔ کورونا  اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کسی بھی ملازم کی تنخواہ میں کٹوتی نہیں کی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔