بہار: نتیش کے وزیر کی جگہ بھائی کے ہاتھوں سرکاری تقریب کا افتتاح، ایوان میں اپوزیشن کا ہنگامہ

Source: S.O. News Service | Published on 5th March 2021, 9:32 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،5؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار کے وزیر برائے مویشی پروری اور ماہی وسائل مکیش ساہنی کے مقام پر ایک سرکاری تقریب میں ان کے بھائی سنتوش ساہنی کے شرکت کرنے اور مستفدین کو دی جانے والی گاڑیوں کی چابی سونپے جانے کے معاملہ میں حزب اختلاف نے جمعہ کے روز اسمبلی میں زبردست ہنگامہ کیا۔ اسمبلی میں آر جے ڈی کے رہنما بھائی وریندر نے اپنے مقام پر بھائی کو سرکاری تقریب میں بھیجنے پر نشانہ لگایا اور وزیر اعلی نتیش کمار سے اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزیر اعلی نتیش کمار نے معاملہ نوٹس میں آنے کے بعد حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ معاملہ بہت سنگین ہے، وزیر کا بھائی کسی سرکاری پروگرام کا افتتاح کیسے کر سکتا ہے! انہوں نے کہا کہ اس کی رپورٹ طلب کی جا رہی ہے اور جو بھی قصوروار ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ معاملہ ضلع ویشالی کے حاجی پور سے متعلق ہے، جہاں کے اکشے وٹ رائے اسٹیڈیم میں مویشی پروری اور ماہی گیری وسائل کے ذریعہ ماہی گیری کی مارکیٹنگ اسکیم کے تحت ماہی گیروں اور انتہائی پسماندہ ذات سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کے لئے ایک گاڑی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا تھا۔

جائے تقریب پر نصب بینر میں افتتاح کار کے طور پر محکمہ کے وزیر مکیش ساہنی کا نام لکھا ہوا تھا لیکن وزیر خود یہاں نہیں آئے اور ان کی جگہ ان کے بھائی سنتوش ساہنی وہاں پہنچ گیے۔ اس کے بعد وزیر کے بھائی سنتوش ساہنی نے سرکاری اہلکاروں کی موجودگی میں نہ صرف اس پروگرام کا افتتاح کیا، بلکہ مستفید افراد میں گاڑیاں بھی تقسیم کیں۔ جب اس موقع پر صحافیوں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وزیر کی مصروفیت کی وجہ سے وہ ان کے نمائندے کے طور پر حاضر ہوئے ہیں۔

معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد ابھی تک وزیر مکیش ساہنی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے لیکن اس معاملہ پر قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل میں کافی ہنگامہ برپا ہوا۔ بجٹ اجلاس میں پہلے ہی حزب اختلاف کے حملوں کا شکار نتیش حکومت اس واقعے کے بعد پوری طرح بیک فٹ پر ہے۔ خود نتیش کمار اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے بے چین نظر آئے۔ نتیش حکومت کی تحقیقات میں کیا ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن اس واقعہ نے حکومت کی سبکی ضرور کرا دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...