بھٹکل اسمبلی حلقے میں سیاسی موقف کے تعلق سے کینرا مسلم خلیج کاونسل کے صدر عبدالقادر باشاہ صاحب کی وضاحت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st April 2018, 9:26 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل یکم اپریل (ایس او نیوز)بھٹکل حلقہ اسمبلی کے امیدوار کے بارے میں کینرا مسلم خلیج کاونسل کے اجلاس میں فیصلے کے تعلق سے کاونسل کے ذمہ داران سے براہ راست ٹیلی فون پر رابطے کے بعد جو رپورٹ ساحل آن لائن نے شائع کی تھی اس ضمن میں مختلف پہلوؤں سے عوام میں بحث اور گفتگو چل پڑی ہے اور ا س کا سیدھا مطلب یہ لیا گیا ہے کہ ہمارے صد سالہ قدیم مرکزی ادارے مجلس اصلاح و تنظیم اور اس کے سیاسی پینل کو نظر انداز کرتے ہوئے کینرا مسلم خلیج کاونسل نے اپنے طور پرفیصلہ کیا ہے اور اس سے ہماری اجتماعیت کو دھچکا لگا ہے۔

اس پس منظر میں کینرا مسلم خلیج کاونسل کے صدر جناب عبدالقادر باشاہ رکن الدین صاحب نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ کینرا مسلم خلیج کاونسل کے مذکورہ اجلاس میں بہت سارے دیگر اہم ایجنڈوں کے ساتھ ایک ایجنڈہ’سال روں 2018تنظیم کے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لئے کینرا کاونسل کی ممبر جماعتوں کی طرف سے اجتماعی کوشش ‘بھی تھا جس پر گفتگو کرتے ہوئے اجلاس میں شریک تمام جماعتوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ کرناٹکا میں کانگریس اور سدارامیا کی لیڈرشپ میں جو سیکیولرازم کی فضا بنی ہوئی ہے اس کی وجہ سے اس وقت کانگریس پارٹی کا ساتھ دینابہتر ہے۔ اس سلسلے میں گلف کی بعض بھٹکلی    جماعتوں کی طرف سے تحریری طور پر تنظیم کو مطلع کیے جانے کی بات بھی سامنے آئی۔ لہٰذا طے پایا کہ کینرا مسلم خلیج کاونسل کی جانب سے تحریری طور پرتنظیم سے گزارش کی جائے کہ اس کے ذمہ داران کانگریس کی اعلیٰ لیڈرشپ سے اپنی حکمت عملی کے ساتھ گفت وشنید کریں اور ہمارے مطالبات ان کے سامنے رکھتے ہوئے انہیں پورا کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ سیکیولر امیدوار کی تائید کا یقین دلائیں اورفسطائی طاقت کو ابھرنے سے روکیں۔ اور اس کے بعد کینرا کی تمام جماعتیں متحد ہوکرکانگریسی امیدوار کو جتانے کے لئے کام کریں۔‘‘

صدر موصوف نے مزید واضح کیا کہ’’کینرا مسلم خلیج  کاونسل کے دستور کے مطابق تنظیم ان کے لئے مقدم ہے اور اس کو نظر انداز کرنا اور اس کے اختیارات کے برخلاف فیصلے کرنا ان کا مقصد نہیں ہے۔ صرف درپیش سیاسی حالات اورمختلف مقامات سے دستیاب رجحان کے پس منظرمیں تنظیم کے سامنے تجویز پیش کی گئی ہے۔ جو بھی حتمی فیصلہ ہوگا وہ تنظیم کے ٹیبل پر ہی لیا جائے گااور سب کے لئے قابل قبول ہوگا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...