کٹر سیاسی حریف کمارسوامی، سریش اور یوگیشور ایک ساتھ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd September 2021, 5:07 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3؍ستمبر(ایس او نیوز)رام نگرم ضلع میں معروف کنڑا ادیب ڈاکٹر سدالنگیا کی تعزیت کے لئے منعقدہ ایک پروگرام میں کرناٹک کی سیاست میں ایک دوسرے کے کٹر سیاسی حریف سمجھے جانے والے تین سیاستدان سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی، کنکاپورا کے رکن پارلیمان ڈی کے سریش اور سابق وزیر سی پی یوگیشور نے ایک ساتھ شرکت کی اور تینوں نے مل کر ہی پروگرام کا افتتاح کیا۔

اس پروگرام میں کمارسوامی نے کرناٹک میں بی جے پی کے انچارج ارون سنگھ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ جے ڈی ایس، دیوے گوڑا اور کمارسوامی کے بارے میں اگر کچھ معلوم نہ ہو تو وزیر اعظم مودی سے پوچھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی ایس کے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے بی جے پی قائدین گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں کو جے ڈی ایس پر نکتہ چینی کرنے سے پہلے اپنے آپ کی اصلاح کرنی چاہئے۔ کمارسوامی نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں کو مجھے نصیحت کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہئے۔ انہوں نے مہنگائی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ ایک معمولی مزدور سے بھی حکومت سالانہ ٹیکس کے ذریعہ کم از کم ایک لاکھ روپے اینٹھ رہی ہے۔ عوام کن مشکل حالات میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں مرکزی اور ریاستی حکومت کو اس کا کوئی احساس ہی نہیں ہے۔ اسی طرح رکن پارلیمان ڈی کے سریش نے بھی مرکزی اور ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا۔اس موقع پر سابق وزیر سی پی یوگیشور خاموش رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔