سیاست میں جرائم کی آمیزش کو روکنے کے لیے خاکہ تیار کرنے کی سپریم کورٹ کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2020, 11:28 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24/جنوری(ایس او نیوز/یو این آئی) سپریم کورٹ نے سیاست میں جرائم کی آمیزش کو ختم کرنے کے لیے خاکہ تیار کرنے کی انتخابی کمیشن کو جمعہ کوہدایت دی۔ جسٹس آر ایف نریمن اور جسٹس رویندر بھٹ کی بنچ نے کمیشن سے کہا، ’’ سیاست میں جرائم کے تسلط کو ختم کرنے کے لیے ایک خاکہ تیار کیاجائے ۔‘‘ عدالت نے اس پر جواب کے لیے کمیشن کو ایک ہفتہ کی مہلت دی ہے۔

عدالت نے سیاست میں جرائم کی آمیزش پر سخت تبصرہ کیاہے ۔سماعت کے دوران عدالت نے کہاکہ ملک میں سیاست میں جرائم کی آمیزش کوروکنے کے لیے کچھ تو کرنا ہی ہوگا۔ عدالت نے انتخابی کمیشن سے جرائم پیشہ افراد پرروک لگانے کےلیے تجاویز پیش کرنے کے لیے کہاہے۔عدالت نے کمیشن سے ایک ہفتہ کے اندر جواب مانگا ہے ۔

انتخابی کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخاب لڑنے والے سبھی امیدوار وں کے ذریعہ محض مجرمانہ ریکار ڈ دینے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔

کمیشن نے عدالت کےسال 2018میں دیے گئے اس فیصلہ کی یاد دلائی جس کے تحت امیدواروں سے انکے مجرمانہ ریکارڈ کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں مشتہر کرنے کو کہا گیا تھا۔

کمیشن نے کہاکہ سیاست میں جرائم کی آمیزش روکنے میں امیدواروں کے ذریعہ دیے گئے مجرمانہ ریکارڈ سے کوئی مددنہیں ملی ہے۔ کمیشن نے تجویز رکھی کہ امیدواروں سے مجرمانہ ریکارڈ کو میڈیا میں شائع کرنے کو کہنے کے بجائے ایسے امیدواروں کو ٹکٹ سے محروم کردیاجاناچاہئے جنکا سابقہ ریکارڈ مجرمانہ رہا ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...