شمالی کینرا ساحلی علاقے کے سیاسی لیڈروں نے بدلا رنگ ۔جنتا دل اور کنول کا ساتھ چھوڑ کر ہوگئے ہاتھ کے سنگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th September 2021, 7:32 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ 6/ ستمبر (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا کے ساحلی پٹی کے چند بڑے لیڈروں نے اپنا سیاسی رنگ بدلتے ہوئے جنتادل اور بی جے پی کا ساتھ چھوڑ کر کانگریس کا ہاتھ تھام لیا  ہے۔

    پچھلے کئی دنوں سے توقع کی جارہی تھی کہ کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار خود ہی کمٹہ پہنچیں گے اور ان کی موجودگی میں جنتادل (ایس) اور  بی جے  بہت سے لیڈران دل بدلی کرتے ہوئے  کانگریس میں شامل ہونگے ۔ مگر اچانک ان سب لوگوں نے بنگلورو پہنچ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔

    ہوناور کمٹہ اسمبلی حلقہ  میں سیاسی اہمیت رکھنے والے 64 لیڈران نے کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی صدر ڈی کے شیوکمار، اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا، سابق وزیر آر وی دیشپانڈے، ایس آر پاٹل، سلیم احمد، کانگریس کے شمالی کینرا ضلع صدر بھیمنّا، سابق اراکین اسمبلی منکال وئیدیا، ستیش سائل، شاردا شیٹی اور دیگر کانگریسی لیڈران کی موجودگی میں بیک وقت کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔

    ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں دوسری پارٹیوں سے نکل کر کانگریس میں شامل ہونے والے سیاسی لیڈران اور کارکنان  سے خطاب کرتے ہوئے ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں کوئی بڑا اور چھوٹا یا پرانا اور نیا کارکن جیسا بھید بھاو نہیں کیا جانا چاہیے ۔ نئے شامل ہونے والوں کے ساتھ  تمام افراد کو متحد ہوکر کام کرنا چاہیے ۔ مرکزی حکومت کے تحت بڑھتی ہوئی مہنگائی اور انتظامی ناکامیوں کے بارے میں گرام پنچایت سطح پر ہر ایک آدمی تک معلومات پہنچانا چاہیے ۔ پنچایت سطح پر یوتھ کانگریس یونٹ قائم کرنا چاہیے ۔ شیو کمار نے یقین دلایا کہ وہ جلد ہی کمٹہ تشریف لائیں گے ، تب تک کانگریس پارٹی کو مضبوط و مستحکم کرنے کا کام کیا جائے ۔

    بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہونے والوں میں   یشودھر نائک (گزشتہ الیکشن میں شکست خوردہ امیدوار)، ضلع پنچایت سابق رکن گائیتری گوڈا، تعلقہ پنچایت سابق رکن اندراتیمپّا مقری، گیتا این مقری، ہریش شیٹھ سابق کمٹہ ٹی ایم سی رکن، امام غنی چنداور گرام پنچایت رکن کے ، تیمپّا راما مقری سابق صدر بی جے پی ایس سی مورچہ کے علاوہ  ایڈوکیٹ آر جی نائک اور دیگر کئی اہم افراد کے نام شامل ہیں ۔

    جنتا دل چھوڑ کر کانگریس کا ہاتھ تھامنے والوں میں ضلع پنچایت سابق رکن پردیپ نائیک دیورباوی، جے ڈی ایس ریاستی جنرل سیکریٹری وجیا رام پٹگار، گجانن نائک آلوے کوڈی، تعلقہ پنچایت سابق صدر پرمیشور سوکرو پٹگار، مرجان گرام پنچایت صدر مالتی گنپتی ہیگڈے کے علاوہ دیگر کئی اہم افراد کے نام شامل ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔