بھٹکل میں ماسک نہ پہننے پر پولس کو دیا گیا جرمانہ عائد کرنے کا اختیار؛ اب پکڑے گی پولس؛ بازاروں اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں ماسک پہننا ضروری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th August 2020, 11:57 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 26 اگست (ایس او نیوز) عوامی جگہوں اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر  ماسک نہ پہننے پر اب بھٹکل پولس آپ کو پکڑ سکتی ہے اور آپ کے خلاف کاروائی کرسکتی ہے، کیونکہ ضلعی انتظامیہ نے  اب ماسک نہ پہننے پر کاروائی کرنے کا اختیار  پولس کو دے دیا ہے ۔

پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت نے بتایا کہ  آج یا  کل جمعہ  سے  پولس  کاروائی شروع کرسکتی ہے۔  اور اب پولس  ہی ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائد کرے گی۔ جس کے مطابق پہلی مرتبہ ماسک نہ پہننے پر  سو روپیہ جرمانہ عائد کیا جائے گا، دوسری مرتبہ پکڑے جانے  پر دو سو روپیہ جبکہ   بار بار پکڑے جانے پر کیس فائل کرتے ہوئے قانونی کاروائی  کی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ماسک نہ پہننے پر کاروائی کرنے کا اختیار میونسپل   ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سمیت تمام پنچایتوں کو دیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک جگہ پر بھیڑ جمع کرنے کی پاداش میں   موقع پر موجود  ہر ایک پر پانچ پانچ سو روپیہ جرمانہ عائد کرنے کا بھی  اختیار دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ کورونا وباء کے معاملات ایک   طرف  بڑھتے جارہے ہیں اور بھٹکل سمیت پورے ساحلی کرناٹکا  میں کوویڈ۔19 سے لوگوں کے مرنے کی ہر روز اطلاعات آرہی ہیں، ایسے میں  کورونا سے محفوظ رہنے اور دوسروں کو بھی کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے پیشگی اقدامات کے طور پر  ملک کے تمام حصوں میں ماسک پہن کر گھر سے باہرنکلنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ 

اسسٹنٹ کمشنر نے نہایت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بھٹکل میں کورونا سے  لوگوں کے مرنے  کی تقریباً ہر روز اطلاعات مل رہی ہیں، کوئی  منی پال اسپتال لے جانے  کے بعد  دم توڑ رہا ہے تو کوئی مینگلور میں انتقال کررہا ہے، ایسے میں  بھٹکل کے عوام کے لئے ضروری ہے کہ وہ احتیاطی اقدامات کی طرف توجہ دیں  ، ماسک پہننا اپنے اوپر لازم کریں اور  کورونا کی کوئی علامت پائی جانے پر فوری اپنا علاج کرائیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اے سی بھرت نے بتایا کہ آج صبح بھی کورونا سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے جبکہ اس  ایک ہفتے میں چار لوگوں کی موت  ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...