بھوپال میں کسانوں کے حق میں کانگریس کا راج بھون تک مارچ، پولیس نے کی ٹھنڈے پانی کی بوچھار اور لاٹھی چارج

Source: S.O. News Service | Published on 23rd January 2021, 9:11 PM | ملکی خبریں |

بھوپال،23؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش کانگریس صدر کمل ناتھ کی قیادت میں کانگریس کے کارکنان نے آج راج بھون تک کسانوں کے حق میں مارچ نکالا۔ صبح 11 بجے کے قریب تمام لیڈران اور کارکنان شہر کے جواہر چوک پر جمع ہوئے، اس کے بعد ان کا قافلہ آگے بڑھا، لیکن راستہ میں ہی پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اسی دوران پولیس نے پہلے آنسو گیس کے گولے داغے اور پھر لاٹھی چارج کیا، مظاہرین پر ٹھنڈے پانی کی بوچھاریں بھی ماریں۔ کانگریس کارکنان اور لیڈران پر پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد کانگریس نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شیوراج حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

ایم پی کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا، ’’کانگریس کارکنان پر لاٹھی چارج، شیوراج کی تاناشاہی نے برطانوی راج کی یاد تازہ کر دی۔ بھوپال میں پُرامن مظاہرہ کر رہے کارکنان پر شیوراج کی پولیس کا لاٹھی چارج، آنسو گیس کے گولے اور واٹر کینن کا استعمال کرنا غلامی کے دور میں انگریزوں کی طرف سے کیے گئے ظلم و ستم کی یاد دلاتا ہے۔ شیوراج جی! آپ کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔‘‘

ایک اور ٹوئٹ میں لکھا گیا، ’’شیوراج کا عفریت (شیطانی) راج۔ انسانوں سے حیوانوں جیسا سلوک، شیوراج کی لاٹھی، آنسو گیس اور واٹر کینن نے آج بھوپال کی پرامن سڑکوں پر کسانوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے تحریک چلا رہے کانگریس کارکنان کا خون بہایا ہے۔ شیوراج جی! عوام کا آنسو بھی خطرہ ہے، آپ نے تو خون بہایا ہے۔‘‘

ایک اور ٹوئٹ میں لکھا گیا، ’’شیوراج کی تاناشاہی۔ کانگریس کارکنان کا خون بہایا۔ شیوراج جی، کسانوں کی حمایت میں پامن مظاہرہ کر رہے کانگریس کارکنان کی ہر بوند ملک کی جمہوریت اور آئین کی حفاظت کرے گی، کانگریس ہے تو جمہوریت ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...