منگلورو : کلاک ٹاور کے پاس پولیس کی اچانک چیکنگ ۔ غیر ضروری طور پر سڑکوں پر گاڑیاں دوڑانے والوں کے خلاف کی گئی کارروائی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd June 2021, 7:09 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 23/ جون (ایس او  نیوز) دو دن پہلے شہر میں لاک ڈاون کے اوقات میں کمی کرنے کے بعد سڑکوں پر موٹر گاڑیوں کا ہجوم لگ گیا تھا۔ اس پر قابو پانے کے لئے پولیس کے افسران نے کلاک ٹاور کے پاس اچانک چیکنگ شروع کردی اور غیر ضروری طور پر سڑکوں پر گاڑیاں دوڑانے والوں کے خلاف معاملات درج کرلیے۔

    موٹر گاڑیوں کی چیکنگ کی کارروائی پولیس کمشنر ششی کمار ، ڈی سی پی ہری رام شنکر، اے سی پی رنجیت کمار اور نٹراج کی قیادت میں چلائی گئی۔ بلاوجہ گاڑیاں سڑک پر لانے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ جن گاڑیوں کے شیشے پر فلم چپکائی گئی تھی اسے پولیس افسران نے خود اپنے ہاتھوں سے  ہٹادیا اور اس پر جرمانہ بھی لگایا گیا۔ 

    پولیس کی اس کارروائی پر عام لوگوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حالانکہ دوپہر ایک بجے تک اشیائے ضروریہ کی خرید و فروخت کے لئے چھوٹ دی گئی ہے ، لیکن پولیس افسران نے 12 بجے کے قریب ہی گاڑیوں کو روک کر جانچ پڑتال کا کام شروع کیا، جس کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کو دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ کیونکہ اسمارٹ سٹی منصوبہ کے تحت سڑک کا جو کام چل رہا ہے اس کی وجہ سے صرف ایک ہی طرف سے ٹریفک کی سہولت دی گئی ہے۔ اس دوران پولیس نے گاڑیاں روکنی شروع کیں تو لمبی قطار لگ گئی اور پوری طرح ٹریفک جام ہوگیا۔

    جبکہ پولیس کا کہنا ہے  کہ لاک ڈاون میں رعایت کے اوقات میں بھی غیر ضروری طور پر باہر نکلنے پر پابندی ہے۔ سرکاری حکم کو عملاً نافذ کرنے کے لئے یہ کارروائی ضروری تھی۔ جو لوگ اندرونی گلیوں میں غیر ضروری طور پر گاڑیاں دوڑا رہے ہیں ان کے خلاف موبائل اسکواڈ کے ذریعہ کارروائی کی جارہی ہے۔ 

    معلوم ہوا ہے کہ کووڈ  کی دوسری لہر کے دوران منگلورو پولیس کمشنریٹ کے حدود میں ماسک نہ پہننے والے 22,000 سے زائد افراد پر معاملہ درج کیا گیا ۔ 300 سے زائد افراد کے خلاف کووڈ گائڈ لائنس کی خلاف ورزی کے کیس درج ہوئے۔ تقریباً 3000 موٹر گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔

    کلاک ٹاور کے پاس گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک عمر رسیدہ جوڑے نے جب اپنے گھر واپس جانے کے لئے پولیس کمشنر سے مدد طلب کی تو انہیں پولیس گاڑی کے ذریعے ان کے گھر پہنچانے کا انتظام کردیا گیا۔ دراصل ضروری چیزیں خریدنے کے لئے بازار آنے والے اس عمر رسیدہ جوڑے نے واپس جانے کے لئے تقریباً دو گھنٹہ تک آٹو رکشہ کا انتظار کیا، لیکن رکشہ نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہوکر وہ لوگ سیدھے پولیس کمشنر کے پاس آئے اور پولیس کمشنر نے ان کی درخواست فوری طور پر قبول کرلی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...