کیرالہ سے آنے والے مسافروں کی جانچ کے لئے 4 مقامات پر لگے چیک پوسٹ 

Source: S.O. News Service | Published on 2nd August 2021, 12:07 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنٹوال ،2؍ اگست (ایس او نیوز) کووڈ کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لئے جنوبی کینرا ضلع انتظامیہ نے کیرالہ سے آنے والے افراد کی جانچ کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کے لئے بنٹوال پولیس کی طرف سے کیرالہ سرحد کے چار مقامات پر چیک پوسٹ لگائے گئے ہیں ۔ 
    
یاد رہے کہ ریاستی حکومت نے 31 جولائی کو جاری کی گئی ہدایت میں کیرالہ اور مہاراشٹرا سے کرناٹکا میں داخل ہونے والوں کے لئے آر ٹی پی سی آر نگیٹیو رپورٹ کو لازمی قرار دیا تھا ۔ جنوبی کینرا انتظامیہ نے اس پر آج 2 اگست سے عمل در آمد شروع  کیا ہے ۔ 
    
ڈپٹی پولیس کمشنر کی ہدایات کے مطابق ساراڈکا چیک پوسٹ پر بیریکیڈس لگائے گئے ہیں ۔ اسی طرح کیرالہ سرحد سے متصل سالیتور، کنیانا اور بیریپڈاو میں بھی پولیس نے بیریکیڈس لگائے ہیں جس کی نگرانی وٹّل کے انسپکٹر ناگراج ایچ وی کی قیادت پولیس اور ہوم گارڈس کا عملہ کررہا ہے۔ ان مقامات سے انہی افراد کو کرناٹکا میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے جن کے پاس آر ٹی پی سی آر نگیٹیو رپورٹ موجود ہو اور وہ 72 گھنٹوں سے زیادہ پرانی نہ ہو ۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...