بنگلورو، 12/مئی (ایس او نیوز)ریاست میں کوروناوائرس کے بے تحاشہ پھیلاؤ کے سبب ریاست گیرلاک ڈاؤن نافذکیاگیاہے،تاکہ کوروناپرقابوپاجائے۔لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی سواری کوسڑک پراترنے کی اجازت نہیں ہے۔اس قسم کی سختی کے باوجودبہت سارے لوگ گاڑیوں میں گھومتے ہوئے نظرآئے،خلاف ورزی کی پاداش میں پولیس سواریوں کو سیزکررہی ہے۔
پولیس نے اب تک ریاست میں 19,949سواریوں کو سیزکرچکی ہے۔ ضبط کردہ سواریوں میں ٹووھیلرس ہی سب سے زیادہ ہیں۔27اپریل تا11مئی صبح 6بجے تک چلی پولیس کارروائی میں 19,949سواریاں ضبط کی گئی ہیں۔ضبط شدہ ٹووھیلرس کی تعداد18,089ہے۔تھری وھیلرس کی تعداد861ہے۔فوروھیلرس کی تعداد999ہے۔
10تا 24مئی جاری رہنے والے اس لاک ڈاؤن کے موقع پرباہرآنے سے پہلے سوچ سمجھ کرآئیں۔نہایت ضروری ہوتوہی گھرسے باہرنکلیں۔غیرضروری طورپرگھرسے باہرنکلنے سے گریزکریں۔