بنٹوال میں منشیات فروشی کے خلاف پولیس کے چھاپے : بڑی مقدار میں گانجہ ضبط۔ دو ملزمین گرفتار۔ تیسرا فرار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th September 2020, 5:25 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

مینگلور 8؍ ستمبر (ایس او نیوز) ضلع دکشن کنڑا کے بنٹوال میں  پولیس  اور ڈی سی بی (ڈسٹرکٹ کرائم بیورو)  نے دو الگ الگ چھاپہ ماری کے دوران بڑی مقدار میں گانجہ ضبط کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تیسر ا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

اطلاع کے مطابق پہلے معاملے میں بنٹوال پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر  نے  موڈا نامی گاؤں میں اپنے عملے ساتھ اس کرایے کے مکان پر چھاپہ ماراجو محمد ایم نامی شخص کی ملکیت ے۔وہاں پر ان کو گانجے کی کلیاں، پتّے، سوکھی ہوئی ٹہنیاں اور گانجے کے پودوں کے نیم خشک ٹکڑے ملے جس کا مجموعی وزن 39.948کلو گرام تھا اور اس کی مالیت کا اندازہ 19,97,400 روپے لگایا گیا ہے۔پولیس نے وہاں پر مقیم محمد ثابت (۳۰سال) کو گرفتار کرلیا جبکہ محمد انصار نامی ملزم پولیس کوچکمہ دے کر موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائکوٹروپک سبسٹیانسس (NDPS)ایکٹ 1985کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

 اسی طرح کے دوسرے معاملے میں ڈسٹرکٹ کرائم بیورو کے افسران اور عملے نے ویراکمبا گاؤں میں ایک آٹورکشا کو روک کر تلاشی لی تو اس کے اندربیٹھے ہوئے محمد آستو عرف محمد علی (28سال) نامی شخص کے پاس سے 880گرام گانجہ برآمد ہوا۔ضبط کیے گئے گانجہ، موبائل فون، آٹو رکشا اور نقدی وغیرہ کی جملہ مالیت  کا اندازہ 98,550روپے لگایا گیا ہے۔وٹلا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرتے ہوئےمحمد علی کو این ڈی پی ایس قانون کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...