منگلورو میں قحبہ خانے پر پولیس کا چھاپہ۔ 2ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd April 2019, 8:14 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 3اپریل (ایس او نیوز) شہر کی اکنامکس اینڈ نارکوٹکس کرائم پولیس نے نانتھور علاقے میں چھاپہ ماری کرتے ہوئے وہاں پر چلائے جارہے قحبہ خانے کا پردہ فاش کیا۔ موقع پر سے جسم فروشی کا کاروبار چلانے والے دو ملزمین کو گرفتار کرنے کے علاوہ اس دھندے کے لئے استعمال کی جانے والی تین خواتین کو بچالیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کے ذریعے جسم فروشی کا دھندا چلائے جانے کی مصدقہ اطلاعات ملنے پر اس نے’اسٹار لیگیسی اپارٹمنٹ‘ پر چھاپہ مارنے کی کارروائی کی تھی۔گرفتار کیے گئے ملزمین کا نام آئیوان سائرل پنٹوعرف پون(۳۵سال) اور ستیش اچاریہ (۳۱سال) گرفتار کیا جبکہ اترپردیش اور اڑیسہ کی تین خاتون کو قحبہ خانے سے بچالیا گیا ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق ویب سائٹ پر لڑکیوں کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لوگوں کو طوائفوں کے خدما ت حاصل کرنے کے لئے دعوت دی جاتی تھی۔پولیس نے چھاپے کے دوران موبائل فونس اور 23,500روپے نقد ضبط کرلیے۔اکنامکس اینڈ نارکوٹکس کرائم پولیس کے انسپکٹر رام کرشنا کے کے اور دیگر پولیس عملے نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔