ہوناور میں برانڈڈ کمپنی کے نقلی کپڑے تیار کرنےو الی گارمنٹس پر پولس کا چھاپہ :50لاکھ روپئے مالیت کے ڈریسس ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th July 2019, 6:55 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:6؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے ہلدی پور کے وکدبائیلو حدود میں واقع جیون گارمنٹس بنگلورو کے ایم ایس آدتیا برلا فیشن اور رٹیل لمیٹیڈ سے منظوری لئے بغیر ان کے برانڈ ڈریس کے نام پر ڈریسس تیار کرکے فروخت کئے جانے کے متعلق شکایت درج ہوئی تھی۔ پولس نے چھاپہ مارکر 50لاکھ روپئے مالیت کے ریڈی میڈ کپڑے ضبط کرلئے ہیں۔

آدتیا برلا فیشن  اینڈ رٹیل لمیٹیڈ کمپنی کے پسندیدہ ڈڑیس برانڈ الن سولی، لوئی فلپ، وین ہیوزن ، پیٹر انگلینڈ، پیپل جیسے جعلی ڈریس تیار کرکے گاہکوں کو کمپنی ڈریس بتاتے ہوئے  دھوکہ سے فروخت کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ معاملے کی جانکاری ملنےکے بعد کمپنی کے مینجر راگھو آر نے ہوناور پولس تھانے میں شکایت درج کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ اپنی کمپنی کے اشیاء کو لے کر عوام سے دھوکہ کرنے ، کمپنی کو نقصان پہنچانے ، برانڈ کی قیمت گھٹانے اور کمپنی حقوق کا غلط استعمال کرنے کی بات کہی تھی ۔ ہوناور کے پی ایس آئی سنتوش کائی کنی نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اپنی ٹیم کے ساتھ گارمنٹس پر چھاپہ مارکر 50لاکھ روپئے مالیت کے گارمنٹس ضبط کرلئے ہیں۔ معاملے کو لےکر گارمنٹس کے مالک جناردھن نائک ہلدی پور کے خلاف ہوناور پولس تھانے میں کیس درج کرلینےکے بعد جانچ جاری رکھے  ہوئے ہیں۔

تعلقہ میں اس طرح کے دھوکہ دہی کا معاملہ پہلی مرتبہ  منظر عام پر آنے سے عوام حیرت سے اپنے کپڑوں کو دیکھ رہے ہیں کہ ہم نے جو کپڑے زیب تن کئے ہوئے ہیں کیا وہ قیمتی ، برانڈڈ ہیں یا نقلی ہیں۔ ضلع میں گارمنٹس کاروبار ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے ایسے میں جعلی کپڑے تیار کرنے کا معاملہ کاروبار کو بری طرح متاثر کرنےکی بات عوامی سطح پر کہی جارہی ہے اور عوام سے دھوکہ دہی ہونےپراعتماد کو ٹھیس لگنے کی بات گاہکوں نےکہی۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...