بھٹکل میں ایک مکان پرپولیس کا چھاپہ ۔بنگلورو میں ڈرگ مافیا سے تعلقات کا شبہ

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2020, 12:02 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 13 ؍ستمبر (ایس او نیوز) بنگلورو  میں ڈرگ مافیا  اور کنڑا فلم انڈسٹری ’سینڈل ووڈ‘ کا گٹھ جوڑ سامنے آنے کے بعد ریاست بھر میں منشیات کے خلاف پولیس جو کارروائی کررہی ہے اس کے تار اب بھٹکل تک بھی جڑنے کے آثار پیدا ہوگئے ہیں ، کیونکہ کل سنیچر کے دن دوپہر کے وقت منشیا ت کے کاروبار سے تعلق ہونے کے الزام میں ایک بھٹکلی نوجوان کے تعلقات ہونے کے شبہ میں اس کے مکان پر پولیس نے چھاپہ مارا اورگھر کی تلاشی لی۔

معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوان ایک عرصے سے بنگلورو میں ہی مقیم ہے ۔ منشیات کی دنیا سے اس کے تعلقات کے سلسلے میں پولیس نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پرقدیم بس اسٹانڈ کے پاس واقع مکان پر جب چھاپہ مارا تو اس وقت مطلوبہ نوجوان گھر پر موجود نہیں تھا۔ اس کو تلاش کرتے ہوئے پولیس  بندر روڈ پر واقع اس کی نانی کے گھر تک بھی پہنچ گئی تھی۔ لیکن وہ نوجوان پولیس کے ہاتھ نہیں لگا اور اس کے گھر پر بھی کسی قسم کی نشہ آور چیز پولیس کو نہیں ملی۔ 

ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شیواپرکاش دیوارجو نے بتایا کہ بھٹکل کے ایک نوجوان کے تعلق سے خبر ملی تھی کہ  بنگلورو میں منشیات کے کاروبار میں وہ ملوث ہے۔اسی پس منظر میں اس کے گھر کی تلاشی لی گئی ہے۔ اس نوجوان کے تعلق سے مزید تفصیلات اکٹھا کی جارہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منی پال میں چاقو کی نوک پر لوٹنے کا معاملہ پولیس نےحل کرلیا۔ ایک ملزم گرفتار، دوسرے کی تلاش جاری

پچھلے دنوں صبح کی اولین ساعتوں میں منی پال میں چاقو کی نوک پر ایک شخص کو لوٹنے کی جو واردات انجام دی گئی تھی اس پر کارروائی کرتے ہوئے اڈپی پولیس  ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اوراب اس کے دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

’کسان مخالف‘ پالیسیوں کے خلاف کل 28ستمبر کومنایا جائے گا مکمل’ کرناٹکابند ‘ مینگلور اور اڈپی میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوگا، بعض جگہوں پر راستہ روکو کا پلان

’رعیت سنگھا ‘اور ’ہسیرو سینا‘کے ریاستی صدر کوڈیہلّی چندرا شیکھر کے بیان کے مطابق مرکزی اور ریاستی حکومت کی ’کسان مخالف‘پالیسیوں کے خلاف کل 28 ستمبر کو ’مکمل  کرناٹکابند ‘منایا جائے گا۔

کمٹہ :بیچ سڑک پرالٹ گیاگیس ٹینکر ۔ ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا۔گیس اخراج کے پیش نظر اطراف کے مکانات کیے گئے خالی 

کمٹہ تعلقہ کے ہندیگون علاقے میں نیشنل ہائی وے 66 پر ایک گیس سے بھرا ہوا ٹینکر الٹ گیا جس کے بعد گیس کے اخراج کا خطرہ دیکھتے ہوئے موٹر گاڑیوں کی آمد وفت کا رخ موڑنے کے علاوہ اطراف میں موجود مکانات سے  100سے زائد خاندانوں کو دوسرے محفوظ مقامات پر منتقل کروایا گیا۔

بھٹکل ’گونڈا قبیلے ‘ کی ذات سرٹفکیٹ جاری کرنے پر تنازعہ۔ اسسٹنٹ کمشنرکے دفتر میں میٹنگ

بھٹکل تعلقہ میں بسنے والے ’گونڈا قبیلے ‘ سے متعلقہ افراد کو ’درج فہرست قبیلہ‘ کی سرٹفکیٹ جاری کرنے میں رکاوٹ  اور  ’گرام وکلیگا‘ طبقے سے تعلق رکھنے والے افرادغیر  مجاز طریقے سے اس قسم کے سرٹفکیٹ حاصل کرنے کا تنازعہ حل کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں ایک میٹنگ منعقد کی ...

28ستمبر کو کرناٹکا بند کے پس منظر میں ایس ایس ایل سی سپلمنٹری امتحان کیا گیا ملتوی

کرناٹکا ہائی اسکول اکزامنیشن بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ایس ایس ایل سی کا جو سپلمنٹری امتحان  28ستمبر کو منعقد ہونے والا تھا اسے کسانوں کے احتجاجی بند کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔

’کسان مخالف‘ پالیسیوں کے خلاف کل 28ستمبر کومنایا جائے گا مکمل’ کرناٹکابند ‘ مینگلور اور اڈپی میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوگا، بعض جگہوں پر راستہ روکو کا پلان

’رعیت سنگھا ‘اور ’ہسیرو سینا‘کے ریاستی صدر کوڈیہلّی چندرا شیکھر کے بیان کے مطابق مرکزی اور ریاستی حکومت کی ’کسان مخالف‘پالیسیوں کے خلاف کل 28 ستمبر کو ’مکمل  کرناٹکابند ‘منایا جائے گا۔

اسمبلی سے اپوزیشن کے واک آؤٹ کے درمیان اے پی ایم سی بل بنگلورو، بل سے کسانوں کو نقصان نہیں ہوگا، حکومت کا دفاع۔ کسانوں کے مفاد نجی اداروں کو فروخت نہ کریں: سدارامیا

اپوزیشن کانگریس اور جے ڈی ایس کی سخت مخالفت اور ایوان کی کارروائی سے واک آؤٹ کے باوجود ریاستی اسمبلی میں آج اے پی ایم سی قانون ترمیمی بل منظور کر لیا گیا ۔

کل 28 ستمبر کو کرناٹک بند؛ کسان تنظیموں نے لگائی آواز، زراعتی بل کو قرار دیا کسان، مزدور اور غریب مخالف

28؍ستمبر پیر کے دن تمام کسان تنظیموں نے کرناٹک بند کی آواز دی ہے۔ اس بند کو ترکاریاں اور پھل کے ہول سیل تاجروں نے بھی حمایت دی ہے، اس دن شہر کا سب سے بڑا کے آر مارکیٹ بندر رہے گا۔

28ستمبر کو کرناٹکا بند کے پس منظر میں ایس ایس ایل سی سپلمنٹری امتحان کیا گیا ملتوی

کرناٹکا ہائی اسکول اکزامنیشن بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ایس ایس ایل سی کا جو سپلمنٹری امتحان  28ستمبر کو منعقد ہونے والا تھا اسے کسانوں کے احتجاجی بند کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔

بھٹکل جامعہ اسلامیہ کے صدر مولانا عبد العلیم قاسمی صاحب کی بنگلور میں شال پوشی

آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک کے نائب صدر اور الجامعہ الاسلامیہ بھٹکل کے نو منتخب صدر ، حضرت مولانا عبد العلیم قاسمی صاحب کی بنگلور آمد پر ،، ملی کونسل کرناٹک ، بنگلور ،، کی جانب سے شال پوشی کی گئی ۔

ایڈی یورپا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش۔ حکومت اکثریت ثابت کرے گی، اشوک کا دعویٰ۔وزیر اعلیٰ کو مستعفی ہوجانا چاہئے:سدارامیا

اپوزیشن کانگریس لیڈر سدارامیا نے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے خلاف آج ریاستی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد نوٹس پیش کردیا ہے۔

28ستمبر کو کرناٹکا بند کے پس منظر میں ایس ایس ایل سی سپلمنٹری امتحان کیا گیا ملتوی

کرناٹکا ہائی اسکول اکزامنیشن بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ایس ایس ایل سی کا جو سپلمنٹری امتحان  28ستمبر کو منعقد ہونے والا تھا اسے کسانوں کے احتجاجی بند کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔

ساحلی کرناٹکا سمیت 10اضلاع میں جاری ہوا ’ایلو الرٹ‘۔محکمہ موسمیات نے کی بھاری برسات کی پیشین  گوئی

محکمہ موسمیات نے ساحلی کرناٹکا  اور شمالی کرناٹکا کے اندرونی علاقوں میں سنیچر اور اتوار کو بادلوں کی گرج اور بجلیوں  کی کڑک کے ساتھ بھاری برسات ہونے کی پیشین گوئی کی ہے۔ اور شمالی کینرا ،جنوبی کینرا اور اڈپی  کے علاوہ یادگیر، وجیاپورا، رائچور، گدگ، کلبرگی، دھارواڑ تمام دس ...