بنگلورو: ٹراولس ایجنسی کے نام سے کار مالکان کو جھانسہ، 4دھوکہ باز پو لیس کی گرفت میں،67کاریں ضبط

Source: S.O. News Service | Published on 9th January 2022, 12:30 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 9؍جنوری(ایس او  نیوز) ٹراولس کے نام پر مالکان سے کرایہ پر کاریں حاصل کر کے انہیں دیگر ریاستوں میں فروحت کر رہے 4دھوکہ بازوں کو باگل کنٹے پو لیس نے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے67کاریں ضبط کی ہیں۔ گرفتار شدہ ملز مین کی شناخت ناگوارکے شیو کمار اور اس کے ہاسن کے ساتھی کرشنا گوڈا، شری کانت اور گوری پالیہ کے افسر کے طور پر کی گئی ہے۔اس معا ملہ میں ملوث مزید 5افراد کی تلاش جاری ہے۔ ان کے قبضہ سے مزید20 کاریں ضبط کرنی ہیں۔ پو لیس ذرائع کے مطابق باگل کنٹے کا رہنے والا اہم ملز م شیو کمارآر ایس ٹورز اینڈ ٹراولس ایجنسی چلا رہا تھا۔اپنی ٹراول ایجنسی کو کاریں اٹیچ کرنے پر ماہانہ15ہزار روپیہ کرایہ دینے کا جھانسہ دینے لگا۔کار مالکان سے کاریں حاصل کر کے ماہانہ15ہزار روپئے کرایہ دینے کا سمجھو تہ کر تا۔شروعات میں وہ مالکان کو ہر ماہ 15ہزار روپیوں کا کرایہ ادا کرنے لگا۔ نومبر میں لا پتا ہو کر اس نے اپنا موبائل بھی بند کر دیا تھا۔اس سلسلہ میں کئی کاروں کے مالکان نے باگل کنٹے پو لیس تھانہ میں انہیں دھوکہ دئے جانے کا معا ملہ درج کروایا۔ معا ملہ درج کر نے کے بعدپو لیس نے معا ملہ کی جانچ کر تے ہو ئے ملز مین کا سراغ لگا کر اس معا ملہ میں ملوث4افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے67کاریوں ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی۔اہم ملزم شیو کمار اپنی ٹراول ایجنسی میں کاروں کو اٹیچ کرنے کے بعد اس معاملہ کے دوسرے اہم ملز م کے ذریعہ تمل ناڈو، آندھر پردیش،تلنگانہ،مغربی بنگال،ممبئی میں کاروں کو فروخت کروانے لگاتھا۔پولیس جانچ سے پتاچلا ہے کہ شیو کمار کی ٹراولس ایجنسی میں کام کر رہے شری کانت اور افسر کار مالکان کو دھوکہ دینے لگے تھے۔انہیں شیو کمار سے دھوکہ دئے جانے کی بات کا پتا رہنے کے باوجود وہ اپنے دوستوں سے رابطہ کر کے ان کاریں اٹیچ کر رہے تھے اور کار مالکان سے کمیشن بھی حاصل کرنے لگے تھے۔اس معاملہ کے دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے اور ان کہ قبضہ سے بھی مزید کاریں ضبط کئے جا نی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...