شیموگہ: نئے لاک ڈاؤن قوانین پر سختی سے عمل، سینکڑوں گاڑیاں ضبط

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th May 2021, 12:35 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

شیموگہ، 11؍مئی (ایس او نیوز) نئے لاک ڈاؤن قوانین پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ ضلع کے سرحدی علاقوں پر مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے اور باہر  آنے والی گاڑیوں کی جانچ کے بعد ہی داخل ہونے دیا جارہا ہے ۔ بلاوجہ گھومنے والوں کی گاڑیاں ضبط کر لی گئی ہیں۔ اب تک سینکڑوں گاڑیاں ضبط کر لی گئی ہیں، جن میں کار اور آٹو رکشا شامل ہیں۔ ترکاری اور دیگر ضروری اشیا کی خرید فروخت کے لئے صبح 6 تا 10 بجے اجازت دی گئی ہے۔ لوگوں کو پرائیویٹ وہیکلس میں پھر نے کی بالکل اجازت نہیں ہے۔ میڈیسن ، سبزیاں اور دیگر ضروری اشیا کی خریداری کی اپنے محلوں میں اجازت دی گئی ہے۔ خریداری کے لئے ایک محلہ سے دوسرے محلہ کو جانے کی اجازت نہیں  ہے۔ 

سپرنٹنڈ نٹ آف پولیس لکشمی پرساد کے مطابق بلاوجہ گھومنے سے گریز کریں، بلاوجہ گھومنے والوں کی گاڑیاں ضبط کی گئی تو 14 دن بعد ہی واپس لوٹائی جائیں گی۔ سبزیاں ، میڈیسن کی خریداری اپنے گھروں کے قریب موجود دکانوں میں  ہی کریں ۔ گاڑیوں میں آنے جانے کی اجازت نہیں رہے گی۔ 

شیموگہ سٹی  میں 31 اور ضلع بھر میں 76 چک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں۔ آنے جانے والی ہر گاڑی کی جانچ کی جارہی ہے۔ ضلع انتظامیہ اور دیگر سرکاری محکمہ کی جانب سے دیا گیا شناختی کارڈ کو قبول کیا جائے گا۔ اگر پاس نہ تو ان گاڑیوں کو ضبط کر لیا جائے گا۔ 

لاک ڈاؤن کی دوسری مرتبہ خلاف ورزی کرنے والوں پر ایف آئی آر درج کیا جائے گا اور گرفتار بھی کیا جائے گا۔ جگہ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔