ٹریکٹر پریڈ کو منظوری: ’آج تک کسی نے ایسی پریڈ نہ نکالی ہوگی، نہ دیکھی ہوگی‘ کسانوں کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2021, 1:05 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍جنوری(ایس او نیوز؍یو این آئی) ویسےتو کسانوں نے ٹریکٹر پریڈ کےلئے نہ صرف ذہن بنا لیا تھا بلکہ پوری تیاری بھی کر لی تھی اور بڑی تعداد میں گزشتہ تین چار روز سےاپنے ٹریکٹر لے کرکسان دہلی کی طرف روانہ ہو رہے ہیں لیکن کل ہریانہ ، دہلی اور اترپردیش کی پولیس نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 جنوری کے لئے کسانوں کو دہلی میں ٹریکٹر پریڈ کی منظوری دے دی ۔ منظوری ملتی یا نہ ملتی کسانوں نے اپنی پریڈ کا ذہن بنا لیا تھا بس اس منظوری سے تشدد کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔

یہ اطلاع کل شام منعقدہ کسان سنیکت مورچہ کے اجلاس میں دی گئی۔ اس میٹنگ میں رضاکاروں سے لے کر کھانے پینے کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کسانوں نے دعوی کیا ہے کہ آج تک کسی نے بھی عالمی سطح پر اس طرح کی پریڈ نہ تو نکالی ہوگی اور نہ ہی دیکھی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ دہلی ، ہریانہ اور اتر پردیش پولیس نے بھی ہر سطح پر مدد کی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ کوئی پریشانی نہ ہو۔ وقت اور جگہ کے بارے میں کسان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پریڈ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ ہر ٹریکٹر پریڈ کے راستے سے اپنے دھرنے تک نہیں آجاتا ہے۔ یہ 24 گھنٹے سے 72 گھنٹے تک بھی ہوسکتا ہے۔ جہاں تک روٹ کا سوال ہے وہ اتوار کو بتایا جائے گا۔

یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر سرحد کے لئے الگ راستہ بنانے کا منصوبہ ہے۔ چونکہ جتنی تعداد میں کسان پہنچ رہے ہیں، اس میں ایک ہی راستے پر پوری پریڈ نکالنا ممکن نہیں ہے۔ ایسی صورت میں جتھہ بندیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ پانچ راستوں کے لئے مختلف منصوبے بنائے گئے ہیں۔ کسان رہنما یوگیندر یادو ، ڈاکٹر درشن پال ، گرنام سنگھ چڈھونی وغیرہ نے بتایا کہ کنڈلی بارڈر کے لئے روٹ مختلف ہوگا ، ٹکری کے لئے الگ ، غازی پور ، شاہجہاں پور اور پلول کے دھرنے کے لئے الگ روٹ طے کیا گیا ہے۔ فی الحال روٹ پلان جلد ہی شیئر کیا جائے گا۔

اس سے قبل کسان رہنماؤں اور تینوں ریاستوں ہریانہ ، اتر پردیش اور دہلی پولیس کے اعلی عہدیداروں کے درمیان بات چیت کا پانچواں دور ہوا۔ اس کے بعد پریڈ کے راستے پر دونوں فریقوں نے اتفاق کیا ہے۔ کسان رہنماؤں نے کہا کہ یہ کسان تحریک کے لئے ایک بڑی جیت ہے۔ ادھر نیتا جی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ 'آزاد ہند کسان دیوس' کے نام سے پورے ملک میں منائی گئی۔ مختلف مقامات پر مظاہرے کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ پورے ملک سے کسانوں اور مزدوروں کا دہلی آنا جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...