روندر جڈیجہ کی بیوی سے پولیس اہلکار نے کی بدتمیزی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd May 2018, 12:02 PM | اسپورٹس |

جام نگر،22مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) روندر جڈیجہ کی بیوی ریوا سے پولیس کے ایک کانسٹیبل نے ان کی گاڑی سے معمولی حادثے کے بعد مبینہ طور پر آج یہاں بدسلوکی کی۔پولیس نے یہ معلومات دی۔پولیس نے اس معاملے میں کانسٹیبل سجای اہیر کو گرفتار کیا ہے۔جام نگرضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پردیپ سیجل نے بتایا کہ یہ مبینہ واقعہ جام نگر میں سارو سیکشن روڈ پر ہوا جب ریوا جڈیجہ کی گاڑی سے مبینہ طور پر کانسٹیبل کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگی جس نے ان پر حملہ کر دیا۔انہوں نے کہاکہ ریوا جڈیجہ کار کی موٹر سائیکل سے تصادم کے بعد پولیس اہلکار نے ان سے بد سلوکی کی۔ہم انہیں ہر ممکن مدد مہیا کرا رہے ہیں اور پولیس اہلکار کیخلاف سخت کارروائی کریں گے۔ایک شخص نے حالانکہ خود کو معاملے کا عینی شاہد بتاتے ہوئے دعوی کیا کہ پولیس اہلکار نے ریوا جڈیجہ کو بری طرح مارا۔ پولیس اہلکار نے ریوا کو بے رحمی سے مارا اور بحث کے دوران اس کے بال تک کھینچے۔ہم نے اسے (ریوا کو)اس سے بچایا۔

ایک نظر اس پر بھی

’ہینڈ آف گاڈ‘ سے لے کر ڈوپنگ تک: میراڈونا کے کریئر کی چند جھلکیاں

گذشتہ روز ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹبالر ڈی ایگو میراڈونا دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پا گئے تھے۔ انھوں نے اپنے فٹبالر کیریئر میں گراؤنڈ کے اندر اور باہر مختلف وجوہات کی بنا پر شہرت کمائی اور انھیں شہ سرخیوں سے دور رکھنا ایک مشکل کام تھا۔

فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا کا انتقال، دنیائے کھیل میں صف ماتم، ارجنٹائن میں قومی سوگ

 فٹبال کی دنیا میں راج کرنے والے ارجنٹائن کے سابق انٹرنیشنل پروفیشنل فٹبالر ڈیاگو میراڈونا انتقال کر گئے۔ میراڈونا کی گزشتہ دنوں دماغ کی کامیاب سرجری بھی ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا تھا لیکن اب چند ہفتوں بعد حرکت قلب بند ہو جانے ان کا انتقال ہو گیا۔

آئی پی ایل2020 فائنل: ممبئی انڈینس پانچویں بار آئی پی ایل چمپئن، روہت شرما- ٹرینٹ بولٹ نے دلائی شاندار جیت

گیند بازوں کی شاندار گیند بازی کے بعد روہت شرما کی کپتانی اننگ کی بدولت ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کو منگل کو آئی پی ایل کے فائنل میں 5 وکٹ سے شکست دے کر پانچواں خطاب جیت لیا ہے۔