لاک ڈاؤن کے نفاذ میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی: بھاسکر راؤ

Source: S.O. News Service | Published on 16th April 2020, 9:42 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،16؍اپریل (ایس او نیوز) شہر بنگلورو میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جاری لاک ڈاؤن کو مؤثر طور پر نافذ کرنے کے لئے بنگلورو پولیس نے 20؍اپریل تک امتناعی احکامات کو سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات شہر کے پولیس بھاسکر راؤ نے کہی۔

چہارشنبہ کو اپنے دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بھاسکر راؤ نے کہا کہ کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کے لئے مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے جو رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں، ان کے مطابق لاک ڈاؤن کو سخت کرنے کے لئے تمام ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 15؍فروری 2020 کے بعد سے ملک میں کورونا وائرس کے واقعات پھیلنا شروع ہوئے۔ اس کے بعد جتنے لوگ بھی بیرون ممالک جا کر آئے ہیں ان تمام کو لازمی طور پر اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروانا ہوگا اور اگر ضرورت پڑی تو انہیں کوارنٹائن میں بھی رہنا پڑے گا۔ بصورت دیگر ان تمام پر تعذیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران جن اداروں اور انجمنوں کو رعایت دی گئی ہے ان کو بھی وقتاً فوقتاً محکمہ صحت کی طرف سے جاری ہونے والے احکامات پر لازمی طور پر عمل کرناپڑے گا۔

پولیس کمشنر نے کہا کہ سماجی فاصلے کی پابندی طرز حیات کا نیا ضابطہ ہے، اس میں کسی طرح کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل عملہ کو لانے لے جانے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ نظام کے استعمال کی اجازت دی جاچکی ہے اس میں کسی طرح کی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے جو رہنما خطوط جاری ہوئے ہیں ان کے کے مطابق تمام مرکزی اور ریاستی حکومت کے دفاتر بند رہیں گے۔ تجارتی مراکز اور دکانیں بھی بند رہیں گی۔ عبادت خانون کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کے سلسلہ میں 20 ؍اپریل اور 3 ؍مئی تک جو بھی احکامات صادر کئے گئے ہیں ان تمام کا نفاذ کرنے میں کسی بھی طرف کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...