شہریت قانون کے خلاف احتجاج کاردعمل، بنگلورو میں بچوں سمیت48افراد پر ایف آئی آر درج

Source: S.O. News Service | Published on 22nd January 2020, 11:39 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22/جنوری(ایس او نیوز) بنگلورو شہر میں پیر کے روز گنگونڈنا ہلی میں شہر یت قانون کے خلاف احتجاج کو پولس کی طرف سے اجازت دینے اور بعد میں اسے منسوخ کردینے کے بعد بھی جلسہ کے اہتمام پر طیش میں آکر چندرا لے آؤٹ پولس نے 48افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے جن میں چند بچے بھی ہیں۔پولس نے اس سلسلہ میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے محمد سیف اللہ، سماجی کارکن امولیہ لیو نا، نجمہ اور دیگر 48کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 147, 143,،341اور149کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ پہلے اجازت دینے کے بعد پولس نے اس جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا اور کہا کہ عموماً مصروف رہنے والی سڑک گنگونڈنا ہلی مین روڈ پر احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس سے نظم و ضبط میں خلل کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد بھی احتجاجی جلسہ منظم کیا گیا۔ سینکڑوں افراد سڑکوں پر جمع ہوئے۔ اس بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گنگونڈنا ہلی مین روڈ پر راشن کی دکان چلانے والے ایک تاجر اوران کے تین بچوں کے نام ایف آئی آر میں شامل کئے گئے ہیں اسی طرح ایک گیریج مالک اور ساؤنڈ سسٹم کی دکان چلانے والے کا نام بھی ایف آئی آر میں شامل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ووٹر لسٹ میں نام داخل کرنے کی مہلت ابھی باقی ہے

چیف الیکٹورل آفیسر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پارلیمانی الیکشن میں ووٹ دینے کے اہل افراد کو اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کروانے کے لئے ابھی مہلت باقی ہے جس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ 

جے ڈی ایس - بی جے پی 'ہنی مون' کے رنگ میں پڑ گیا بھنگ - دیوے گوڈا ، کمارا سوامی کو بی جے پی نے کیا نظرانداز  

ایسا لگتا ہے کہ اس پارلیمانی الیکشن کےد وران جنتا دل ایس نے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملا کر جو 'ہنی مون' منانے کا منصوبہ بنایا تھا اس کے رنگ میں بھنگ پڑنا شروع ہوگیا ہے کیونکہ بی جے پی نے ایک طرف ریاست میں انتخابی سرگرمیوں کے کسی بھی مرحلے میں دیوے گوڈا اور کمارا سوامی کو ساتھ میں ...

مینگلورو: پرکاش راج کا مودی حکومت پرسخت حملہ؛ کہا: چارسوبیسی کرنے والے لوگ اب کی بار400 پارکا نعرہ لگارہے ہیں

جنوبی ہند کے مشہوراداکارپرکاش راج نے مودی حکومت پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا جن لوگوں نے 420 (فراڈ) کا کام کیا ہے، وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں 400 سیٹیں جیتنے کی بات کررہے ہیں۔ اوراب کی بار400 پار کا نعرہ لگارہے ہیں۔

  لوک سبھا انتخابات : کرناٹک میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ؛ پلیکس اور بینرز ہٹانے کا عمل شروع

  لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نافذ ہونے کے بعد شہر میں پلیکس اور بینروں کو صاف کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی ہدایت پر الیکشن اور میونسپل عملہ نے شہر میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ہر قسم کے پلیکس اور بینرز کو ہٹا دیا۔ ڈسٹرکٹ کمشنر آفس، ...

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...