پولیس خفیہ محکمہ کے اہلکار کو غیر قانونی طور پر لکڑیوں کی اسمگلنگ میں مدد کرنے والے چار ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th April 2019, 9:08 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 9؍اپریل ( ایس او نیوز) جوئیڈ ا پولیس تھانے سے وابستہ خفیہ محکمہ کے اہلکار گروراج عرف بچہ ویرپّن کو قیمتی لکڑیوں کی غیر قانونی تجارت میں ساتھ دینے کے الزام میں پولیس نے مزید چار ملزمین کوگرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

گرفتاری کے بعد عدالتی تحویل میں بھیجے گئے ملزمین کے نام لکشمن شنکر دیسائی،مہیندرا کرشنا کمبارکر،پدما وٹّھو پاونے اور دلیپ تلسی داس بتائے جاتے ہیں۔ڈسٹرکٹ کرائم برانچ نے پولیس اہلکار گروراج کے ذریعے لکڑیوں کی غیر قانونی اسمگلنگ معاملے کی تحقیقات کے دوران مذکورہ ملزمین کو گرفتار کیا اورانہیں ڈانڈیلی کی عدالت میں پیش کیاجہاں سے ان ملزمین کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا ہے۔اس کے علاوہ دلیپ کی ملکیت والا ٹریکٹر بھی پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔ جوئیڈا کے پولیس رہائشی کوارٹر میں بیٹی اور ساگوان جیسی قیمتی لکڑیوں کی ضبطی کے بعد کلیدی ملزم گروراج سمیت اب تک چھ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...