منگلورو:19مجرمانہ معاملات میں ایک سال سے مطلوب ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th June 2019, 9:26 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو30/جون (ایس او نیوز) سٹی پولیس کے افسران نے 19مجرمانہ معاملات میں ملزم ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جو گزشتہ ایک سال سے مفرور تھا اور پولیس اسے تلاش کرنے میں مصروف تھی۔

گرفتارشدہ ملزم کانام حارث عرف چاندو حارث عرف چاندو (26سال) بتایاجاتا ہے۔ پانمبور، سورتکل، برکے اور منگلورو نارتھ پولیس اسٹیشن کی حدود میں قتل اور ڈکیتی کے معاملات میں حارث کے خلاف عدالت نے کی طرف سے وارنٹس جاری ہوئے تھے مگر ملزم ہاتھ نہیں آرہا تھا۔مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر منگلورو پولیس کمشنرسندیپ پاٹل کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس افسران کی ٹیم نے 29جون کوکسابا بینگرے کے علاقے سے حارث کو گرفتار کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...