منگلورو ایئر پورٹ پر بم رکھنے کے متعلق فون کرنے والا گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 22nd August 2020, 1:09 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو، 20؍اگست (ایس او نیوز) منگلورو ائیر پورٹ پر بم رکھے جانے کے سلسلے میں پولیس کو گمنام فون کر کے دہشت پھیلا نے، پولیس اور ائیر پورٹ عملہ جات کو خوفزدہ کر کے انتشار پھیلا نے والے ملزم کو کسی تنظیم یا گرو سے جوڑے بغیر گرفتار کر کے منگلورو پولیس اور گودی میڈیا یہ خبر دے رہی ہے کہ گرفتار شخص نے سستی شہرت پانے کیلئے یہ حرکت کی تھی ۔

تعجب ہے کہ پولیس ایک خاص تنظیم سے گہرے مراسم رکھنے والا کوئی شخص پکڑا جاتا ہے تو اسے یا تو شراب کے نشہ میں کی گئی حرکت قرار دیتی ہے یا پھر اسے ذہنی مریض یا جنونی قرار دیکر کہیں دبا دیتی ہے اور اس پر واویلا مچایا نہیں جاتا ۔

بنگلورو کے ڈی جے ہلی تشدد کے سلسلے میں پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کا نام لینے کے دوسرے ہی دن چکمگلورو ضلع کے سرینگری ٹاؤن میں مٹھ کے سامنے والے مجسمہ پر پرانا ایس ڈی پی آئی کا بینر ڈالے جانے والے معاملہ واویلا مچایا گیا کہ ایس ڈی پی آئی نے یہ شرارت کی ہے لیکن جب سنگھ پریوار سے تعلق رکھنے والا شخص سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار ہوا توا سے شرابی قرار دیا گیا اور اسے آزاد چھوڑ دیا گیا ۔

اب منگلوروائیر پورٹ پر بم رکھنے کے سلسلے میں پولیس کو فون کرنے والے کی گرفتاری کے بعد صرف یہ کہا جارہا ہے کہ اس نے شہرت حاصل کرنے کیلئے یہ حرکت کی تھی ۔منگلورو ائیر پورٹ پر اس سے قبل دھماکہ کواشیاء رکھنے پر پکڑے جانے والے سنگھ پریوار کے آدتیہ ناتھ کے معاملہ کو بھی اسی طرح دبا دیا گیا تھا۔پولیس نے اس ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد بھی یہ کہا ہے کہ وسنت کرشنا شیری گار نامی اس شخص نے شہرت حاصل کرنے کیلئے پولیس کو گمراہ کن فون کیا تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ 33 سالہ اُڈپی ضلع کارکلا کے رہنے والے وسنت کو عدالت میں حاضر کردیا گیا ہے۔ اس کی کووڈ۔19 جانچ کروانے کے بعد پولیس اسے حراست میں لے گی اور اس سے مزید پوچھ تاچھ کرے گی۔ گرفتار ملزم 4 سال تک بنگلورو کے ایک ہوٹل میں ملازمت کررہا تھا ۔ پھر اُڈپی آکر وہاں کے ہوٹل میں ملازمت حاصل کی تھی۔ لیکن لاک ڈاؤن میں ہوٹل بند ہونے پر گھر پر تھا۔ اس نے گوگل سرچ کے ذریعہ پولیس افسر واسودیو کا موبائل نمبر حاصل کر کے انہیں فون کیا تھا اور بم رکھے جانے کی اطلاع دی تھی۔ اس سلسلے میں میڈیا اور پولیس نے مزید کچھ انکشاف کے خبر کو دبا دینے کی کوشش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں محکمہ جنگلات کے دفتر کے باہر اتی کرم داروں نے کیا احتجاجی مظاہرہ

بھٹکل تعلقہ کے جالی پنچایت، ہیبلے پنچایت اور دوسرے علاقوں میں کل محکمہ جنگلات کےافسران اور عملے نے اتی کرم  جگہوں پر تعمیرات روکنے اور قبضہ خالی کروانے کی جو مہم چلائی تھی اس کے خلاف بھٹکل محکمہ جنگلات کے دفتر کےسامنے اتی کرم داروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کاروار میونسپالٹی صدر ،نائب صدر انتخاب: بی جے پی امیدواروں کی حمایت کریں گے جنتادل اور آزاد اراکین !

کاروار سٹی میونسپل کاؤنسل (سی ایم سی ) کے لئے صدر اور نائب صدر کا انتخاب یکم نومبر کو منعقد ہونے والا ہے  اور  4جنتادل ایس کےاور2  آزاد اراکین  کی طرف سے ان عہدوں پر بی جے پی امیدواروں کو باہر سے حمایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرسی مشن کی کورونا متاثرین کیلئے خدمات کے 6 ماہ مکمل، ضرورت مندوں کی مدد کے لئے جوش کے ساتھ سلیقہ مندی کے امتزاج کی انوکھی مثال

شہر بنگلورو میں جب سے کورونا وائرس کے واقعات نے سر اٹھانا شروع کیا، اس وقت سے ہی شہر کے نوجوانوں کی ٹیم ضرورت مندوں کی مختلف زاویوں سے ہر ممکن مدد کرنے کے لئے متحرک رہی ہے