بنگلورو پو لیس نے 105ملز مین کو کیا گرفتار،ایک ماہ میں86لاکھ کے928موبائل فون ضبط

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2022, 12:20 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 18؍ستمبر(ایس او  نیوز)گذشتہ ایک ماہ کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے بنگلورو پولیس نے موبائل فون چوری کرنے والے105ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضہ سے86لاکھ روپئے مالیت کے مختلف کمپنیوں کے928 موبائل فون ضبط کرلئے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سنٹرل ڈویژن پو لیس نے 30ملزمین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے121موبائل فون، ویسٹ ڈویژن پولیس نے30ملزمین کو گرفتارکرکے 334موبائل فون، ساوتھ ڈویژن پولیس نے33ملزمین کو گرفتار کر کے 342موبائل فون اور نارتھ ڈویژن پولیس نے12ملزمین کوگرفتار کرکے 131موبائل فون ضبط کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہر میں موبائل فون کی چوری کے بڑھتے معاملات کو سنجیدگی کے ساتھ لیتے ہو ئے پولیس کمشنر پرتاپ ریڈی نے شہر کے تمام پو لیس ڈویژنوں کے پو لیس افسران کو ملزمین کی فوری گرفتاری کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی۔جس کے بعد شہر کے چاروں ڈویژنوں کی پو لیس نے فوری کارروائی کر تے ہو ئے 105ملزمین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مختلف کمپنیوں کے928موبائل فون ضبط کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

اس سلسلے میں اخباری نمائندو ں سے بات کر تے ہوئے پو لیس کمشنر نے بتا یا کہ گرفتار شدہ ملز مین موبائل پر باتیں کرتے ہو ئے راہ گیروں کے موبائل فون چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔ اس کے علاوہ بھیڑ بھاڑوالے علاقوں میں عوام کی جیب سے موبائل فون اڑالیا کرتے تھے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چاروں ڈویژنوں کی پو لیس اسی طرح اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھاتے ہو ئے جرائم میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے میں اہم رول ادا کرے گی۔اس مو قع پر اڈیشنل پولیس کمشنر سندیپ پاٹل بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔