دہلی فسادات میں پولیس بے قصوروں کو پھنسارہی ہے

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2020, 2:25 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار نے مودی سرکار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان سماجی کارکنان نام شمال مشرقی دہلی فسادات میں شامل کر رہی ہے جن کاان فسادات میں کوئی رول نہیں تھالیکن فسادات میں فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانے میں خاص طور سے ملوث بڑے لوگوں پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دہلی دورے کے وقت مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی دہلی پولیس نے کوئی بھی کارروائی نہیں کی۔ چودھری انل کمار نے کہا کہ دہلی پولیس کچھ سیاسی لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے سماجی کارکنان اور سیاسی لیڈروں جن میں خاص طور سے کمیونسٹ لیڈرسیتا رام یچوری ،سرگرم سماجی کارکن یوگیندر یادو، ماہر اقتصادیا ت جینتی گھوش ،ڈی یو کے پروفیسر اپورونا نند اور ریاستی کانگریس لیڈر چودھری متین وغیرہ کے نام فساد بھڑکانے کے لئے یک طرفہ ملزم ثابت کرکے دہلی پولیس کے ذریعہ چارج شیٹ میں شامل کئے گئے ہیں جبکہ فسادات کے اصل ملزمین دہلی کے سابق وزیر کپل مشرا اور مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر وغیرہ کا نام رپورٹ میں کہیں نہیں ہے۔

انہوں نے  دہلی فسادات میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کا رول ہونے پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی خاموشی پر سوال کیا اور کجریوال پر اصل فسادیوں کو بچانے کا الزام لگایا ہے۔پولیس ان لوگوں کو ٹارگیٹ کر رہی ہے جو مرکزی سرکار کے سی اے اے اور این آر سی قانون کے خلاف پر امن طریقہ سے مظاہرہ کر رہے تھے اور جن کا فسادات سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔یہ واضح طور پر سیاسی بدلہ کا معاملہ ہے کیونکہ ان سیاسی کارکنان کا واحد مقصد امن کے لئے کام کرنا ہے۔

چودھری انل کمار نے بی جے پی کی مرکزی سرکار اور دہلی سرکار سے نظام الدین واقع تبلیغی مرکز کو پھر سے کھولنے کی اجازت نہ دینے کے لئے مذمت کی جبکہ سرکار نے دیگر سبھی مذہبی مقامات کو سماجی دوری وغیرہ ضابطوں اور د یگر سبھی کووڈ-19 کی گائڈ لائنس کا عمل کرکے پوجا کو پھر سے شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی سرکار اور دہلی کی اروند کجریوال سرکار کو واضح کرنا چاہئے کہ کسی بھی مذہبی مقام یا پوجا کے مقام کی طرح تبلیغی مرکز نظام الدین کو اجازت کیوں نہیں دی جارہی ہے۔

انل کمار نے آج ریلوے لائن کے نزدیک بسی جھگی کلسٹر اننا نگر کیمپ ،سنجے امر کالونی کا دورہ کیااور انہیں یقین دلایا کہ کانگریس پارٹی بغیر متبادل رہائش کے انہیں اجڑنے نہیں دے گی۔انہوں نے اروند کجریوال سرکار اور بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اننا نگر کے جھگی والوں کی خراب حالت کے لئے دونوں پارٹیاں پوری طرح ذمہ دار ہیں ۔ اس موقع پر انل کمارکے علاوہ سابق ممبر اسمبلی تروندر سنگھ مارواہ، دنیش کمار ایڈووکیٹ، سبھاش ملہوترہ سمیت بڑی تعداد میں کانگریسی کارکنان موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...