بنگلورو کے رام نگرم میں معذور مسلم لڑکے پر پولیس کی زیادتی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th May 2019, 5:32 PM | ریاستی خبریں |

رام نگرم،9؍مئی(ایس او نیوز) رمضان شریف کے مبارک مہینے میں پولیس کی ظلم وزیادتی حد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اتوار کی رات سٹی میونسپل آفس کے قریب ایک مسلم پائوں کے پولیو کامعذور ہے، ایک پنکچر کی شاپ سے پنکچر ڈلواکر آرہا تھا، اور پیشاب کرنے بیٹھ گیا، یہ دیکھتے ہی گشتی پولیس نے گھیر کر اس لنگڑے معذور لڑکے کو خواہ مخواہ چوری کا الزام لگا یا کہ چوری کی غرض سے نکلا اور ہم سے چھپنے کی خاطر پیشاب کرنے بیٹھا ہے، اس پر لاٹھیوں، مکوں اور لاتوں کی برسات ہوگئی، لڑکے کا پورا جسم پولیس کی مار سے جگہ جگہ گوشت پھٹ کر باہر آگیا ہے، اس حرکت پر ماں باپ اور شتہ دار مل کر اس بارے میں پولیس سے دریافت کرنے پر کہا کہ ہم چاہیں تو اس لڑکے کو مرڈر کیس یا گانجہ فروخت کرنے کا الزام یا کسی لڑکی سے معاشقہ کی بات لے کر اس کو پوری عمر بھر جیل میں رکھیں گے۔جب یہ بات پھیلی تو شہر رام نگرم میں ہنگام مچ گیا، ہر کوئی اس معصوم معذور لڑکے کے ساتھ ہے ،پولیس کی زیادتی ظلم وجبرکی بات پھیل چکی ہے،پولیس اپنے آپ کو بچانے کے لئے لین دین کرکے یہ معاملہ ختم کرنا چاہتی ہے، مگر لڑکے کے والدین کسی بھی رشوت کے بغیر صرف اور صرف انصاف چاہتے ہیں، خاطی پولیس کو برطرف کرنے کی مانگ کررہے ہیں۔مظلوم لڑکے کا نام سید توصیف احمد بن سید یوسف رحمانیہ نگر 1 کراس رام نگرم ہے۔ لڑکا معذور ہے، حال ہی میں پولیس کی زیادتی کا واقعہ بنگلور میں ہوا، اب رام نگرم میں یہ دوسرا واقعہ دوہرایا گیا ہے، رام نگرم میں کوئی بھی ایسا لیڈر نہیں ہے جو اس معصوم مظلوم بچے کو انصاف دلاسکے۔ بنگلور کے واقعے پر الحاج ضمیر احمد خان نے پولیس کو آڑے ہاتھ لیا اور معصوم کا علاج کروایا ہے، رام نگرم میں پولیس کی زیادتی ہوتی رہی ہے۔یہ جنگل راج رام نگرم میں کب تک چلے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...