جہدکار ورورا راؤ کو تین سال بعد راحت، بامبے ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں کی وجہ سے منظور کی ضمانت

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2021, 12:13 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

حیدرآباد،22؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے جہدکار، مصنف ور ورا  راؤ جو بھیماکورے گاؤں معاملہ کے ملزم ہیں، کو بامبے ہائی کورٹ نے تین سال کے بعد راحت پہنچاتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کردی۔ چھ ماہ تک طبی بنیادوں پر ان کو عدالت نے راحت دی ہے۔ چھ ماہ کی تکمیل کے بعد ان کو یا تو خودسپرد ہونا پڑے گا یا پھر ضمانت میں توسیع کے لئے عرضی داخل کرنی پڑے گی۔

ور ورا   راؤ کو 2018 میں بیشتر دیگر جہدکاروں کے ساتھ غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد کے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ کئی امراض کا شکار ہیں اور فی الحال ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ راؤ کو اس شرط پر ضمانت دی گئی ہے کہ وہ ممبئی میں ہی رہیں گے اور جانچ کے لئے دستیاب رہیں گے۔

عدالت نے ان کو ہدایت دی ہے کہ 50 ہزار روپئے کا شخصی مچلکہ فراہم کرے اور اس معاملہ کی سماعت کے لئے این آئی اے کی عدالت میں حاضر ہوں، تاہم وہ این آئی اے کی عدالت میں حاضر ہونے سے استثنی کی خواہش کرتے ہوئے عرضی بھی دائر کرسکتے ہیں۔ ورورا  راؤ کو چھ ماہ کے عرصہ کے لئے ممبئی میں ہی قیام کرنا ہوگا۔

جسٹس ایس ایس شنڈے اور جسٹس منیش پٹالے نے کہا کہ اگر راؤ کو طبی بنیادوں پر ضمانت نہیں دی گئی تو یہ انسانی حقوق کے اصولوں، زندگی اور صحت کے شہریوں کے بنیادوں حقوق کے تحفظ کے فرض کی خلاف ورزی ہوگی۔ عدالت نے یکم فروری کو اس معاملہ کے دلائل کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ کو محفوظ رکھا تھا۔ جہدکار کی اہلیہ ہیم لتا نے ان کی ضمانت کی عرضی دائر کی تھی اور ان کی نامناسب طبی نگہداشت کے سبب بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...