’جب لوگوں کے درد اور نقصان کی بات آتی ہے تو مودی حکومت سو رہی ہوتی ہے‘: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 4th December 2021, 8:31 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،4؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’جب لوگوں کے درد اور نقصان کی بات آتی ہے تو ہندوستانی سرکار سو رہی ہوتی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’چلیے حکومت کو جگاتے ہیں۔‘‘ اس ٹوئٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے #SpeakUpforCovidNyay لگایا ہے۔

غور طلب ہے کہ راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت پر کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے اعداد و شمار چھپانے کے الزام عائد کیے ہیں۔ راہل گاندھی لگاتار مودی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کورونا مہلوکین کے صحیح اعداد و شمار پیش کیے جائیں۔ ساتھ ہی کووڈ سے ہلاک ہونے والوں کے کنبہ کو معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ راہل گاندھی لگاتار کر رہے ہیں۔

راہل گاندھی نے 24 نومبر کو ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ گجرات ماڈل کی بات تو ہوتی رہتی ہے، ہم نے جن کنبوں سے بات کی سب نے یہ کہا کہ کووڈ کے وقت نہ ان کو آکسیجن کی فراہمی ہوئی، نہ بستر ملا اور نہ ہی ونٹیلیٹر۔ ویڈیو میں راہل گاندھی نے کہا تھا کہ جب حکومت کو لوگوں کی مدد کرنی تھی تب حکومت نہیں تھی، جب لوگوں کو معاوضے کی ضرورت تھی تب بھی وہ وہاں نہیں تھی۔ حکومت جھوٹے اعداد و شمار پیش کرتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...