دشمن کے خلاف پوری قوم متحد، وزیر اعظم مودی حقیقت بیان کریں: سونیا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 17th June 2020, 9:46 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،17؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے لداخ میں شہید ہوئے 20 جوانوں کو خراج عقیت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں سونیا گاندھی نے کہا کہ 20 جوانوں کی شہادت نے ملک کی روح کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں تمام بہادر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ ساتھ ہی دعا گو ہوں کہ ان کے اہل خانہ کو اس غم کو برداشت کرنے کی قوت فراہم ہو۔‘‘

سونیا گاندھی نے اپنے پیغام میں وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ منظر عام پر آئیں اور موجودہ صورت حال کے بارے میں حقائق کی بنیاد پر قوم کو اعتماد میں لیں۔ دریں اثنا انہوں نے حکومت سے یہ سوال بھی کیا کہ چین نے ہندوستان کے کتنے حصے پر قبضہ کیا ہے اور 20 بہادر جوان شہید کیوں ہو گئے؟ اس کے علاوہ سونیا گاندھی نے پوچھا کہ ملک کو بتایا جائے کہ آج صورت حال کیا ہے؟ کیا ہمارا کوئی فوجی افسر یا جوان اب بھی لاپتہ ہیں؟ ہمارے کتنے افسران اور فوجی شدید طور پر زخمی ہیں؟

ویڈیو پیغام میں سونیا گاندھی نے کہا، ’’ہم یقین دلاتے ہیں کہ بحران کی اس گھڑی میں کانگریس پارٹی ملک کی فوج، جوانوں اور ان کے کنبوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، امید ہے کہ ملک متحد ہو کر اس بحران کا سامنا کرے گا۔ واضح رہے کہ مشرقی لداخ میں ایل اے سی کے قریب وادی گلوان میں کئی دنوں سے دونوں ملکوں کے درمیان چل رہے تنازعہ کے درمیان پیر کی شب میں چینی فوج نے ہندوستانی جوان پر حملہ کیا، جس میں ہندوستانی فوج کے مطابق افسران سمیت 20 جوان شہید ہو گئے۔ چینی فوج کے ساتھ ہوئی اس پُر تشدد جھڑپ میں ہندوستانی فوج کے کئی افسران شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ جانی نقصان کی تعداد میں ابھی مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...